دس روز بعد نریش مینا نے بھوک ہڑتال ختم کی، ماں اور رکن اسمبلی رویندر سنگھ بھاٹی نے جوس پلا کر ختم کرایا
باراں، 11 اکتوبر (ہ س)۔ کسانوں کو کھاد کی قلت سمیت مختلف مطالبات کے سلسلے میں گزشتہ دس روز سے بھوک ہڑتال کرنے والے کسان رہنما نریش مینا نے اتوار کو اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی۔ شیو کے رکن اسمبلی رویندر سنگھ بھاٹی اور نریش مینا کی والدہ پریم بائی نے
دس روز بعد نریش مینا نے بھوک ہڑتال ختم کی، ماں اور رکن اسمبلی رویندر سنگھ بھاٹی نے جوس پلا کر ختم کرایا


باراں، 11 اکتوبر (ہ س)۔

کسانوں کو کھاد کی قلت سمیت مختلف مطالبات کے سلسلے میں گزشتہ دس روز سے بھوک ہڑتال کرنے والے کسان رہنما نریش مینا نے اتوار کو اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی۔ شیو کے رکن اسمبلی رویندر سنگھ بھاٹی اور نریش مینا کی والدہ پریم بائی نے ضلع اسپتال پہنچ کر انہیں جوس پلایا، جس کے بعد انہوں نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کی۔

طبیعت بگڑنے کے بعد اسپتال میں داخل نریش مینا سے ملاقات کے دوران رکن اسمبلی بھاٹی نے انہیں بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لیے سمجھایا۔

نریش مینا نے 2 اکتوبر کو باراں میں کسانوں کو کھاد کی قلت اور دیگر مسائل کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ کسانوں کے مطالبات کو لے کر انہوں نے تحریک کو آگے بڑھاتے ہوئے 3 اکتوبر کو باراں سے جے پور تک ٹھیلے پر سفر شروع کیا تھا۔ ان کا مقصد کسانوں کے مسائل حکومت تک پہنچانا اور ان کے حل کے لیے دباو¿ بنانا تھا۔

مسلسل بھوک ہڑتال کے دوران ہفتے کے روز نریش مینا کی طبیعت بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں باراں کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اسپتال میں زیرِ علاج نریش مینا سے اتوار کو شیو کے رکن اسمبلی رویندر سنگھ بھاٹی نے ملاقات کی۔ انہوں نے ان کی خیریت دریافت کی اور صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande