اندراما کینٹین کا افتتاح، صرف 5 روپے میں ناشتہ اور دوپہر کا کھانا
حیدرآباد ،11 اکتوبر(ہ س)۔ تلنگانہ کے حیات نگرکے تحت وناستھلی پورم میں نئی اندراماں کینٹین کا افتتاح عمل میں آیا، جہاں عوام کو صرف 5 روپے میں ناشتہ اور دوپہر کا کھانا فراہم کیا جائے گا۔اس اقدام کا مقصد معاشی طور پرکمزورطبقات اورروزمرہ ضروریات کے ل
اندراما کینٹین کا افتتاح، صرف 5 روپے میں ناشتہ اور دوپہر کا کھانا


حیدرآباد ،11 اکتوبر(ہ س)۔ تلنگانہ کے حیات نگرکے تحت وناستھلی پورم میں نئی اندراماں کینٹین کا افتتاح عمل میں آیا، جہاں عوام کو صرف 5 روپے میں ناشتہ اور دوپہر کا کھانا فراہم کیا جائے گا۔اس اقدام کا مقصد معاشی طور پرکمزورطبقات اورروزمرہ ضروریات کے لیے سستے کھانے پرانحصارکرنے والے افراد کوکم قیمت پرغذا فراہم کرنا ہے۔اس اسکیم کے تحت مستفید ہونے والے افراد صرف 5 روپے ادا کرکے ناشتہ اوردوپہرکا کھانا حاصل کرسکتے ہیں، جبکہ فی کھانے کی باقی لاگت ملکاجگیری میونسپل کارپوریشن (ایم ایم سی)برداشت کرے گی۔ اس پہل کا مقصد کم آمدنی والے خاندانوں، یومیہ اجرت پرکام کرنے والے مزدوروں، محنت کشوں اوردیگرضرورت مند افراد پرمالی بوجھ کم کرنا ہے، تاکہ انہیں آسانی سے سستی غذا دستیاب ہوسکے۔اس کینٹین کا قیام شہری فلاحی اسکیموں کومستحکم بنانے اورعوام تک بنیادی سہولتیں پہنچانے کے لیے حکومتِ تلنگانہ کی کوششوں کا حصہ ہے۔ خاص طور پر تیزی سے ترقی کرنے والے شہری علاقوں میں ایسی سہولتیں اہمیت رکھتی ہیں، جہاں روزمرہ اخراجات میں اضافے سے کمزور معاشی طبقات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اندرا ما کینٹین پروگرام تلنگانہ کی شہری سماجی بہبود کی پالیسی کا ایک اہم حصہ ہے، جس کے ذریعے سستی غذا کی فراہمی اور عوامی خدمات کو یکجا کیا گیا ہے۔ ونستھلی پورم میں قائم اس نئی کینٹین سے مقامی رہائشیوں اوراطراف کے علاقوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔ یہ اقدام مقامی سطح پر فلاحی اسکیموں کے نفاذ اورجامع شہری ترقی کو فروغ دینے میں میونسپل کارپوریشنوں کے کردار کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande