نابالغ سے عصمت دری کرنے والے 21 سالہ پڑوسی کو 20 سال قید کی سزا
جے پور، 10 اکتوبر (ہ س)۔ راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں پوکسو مقدمات کی خصوصی عدالت نمبر ایک، میٹروپولیٹن دوم نے نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کے جرم میں 21 سالہ نوجوان کو 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے مجرم پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی ع
نابالغ سے عصمت دری کرنے والے 21 سالہ پڑوسی کو 20 سال قید کی سزا


جے پور، 10 اکتوبر (ہ س)۔ راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں پوکسو مقدمات کی خصوصی عدالت نمبر ایک، میٹروپولیٹن دوم نے نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کے جرم میں 21 سالہ نوجوان کو 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے مجرم پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔عدالت کے پریزائیڈنگ افسر وکاس کمار کھنڈیلوال نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مجرم کے ساتھ نرمی برتی گئی تو اس سے جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے بلند ہوں گے اور اس طرح کے جرائم کے دوبارہ ہونے کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا جاسکتا۔

خصوصی سرکاری وکیل ماتادین شرما کے مطابق، اس واقعے کے سلسلے میں متاثرہ لڑکی کی والدہ نے 24 ستمبر 2022 کو مرلی پورہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔

شکایت کے مطابق، واقعے کے روز صبح متاثرہ لڑکی کے والدین اور ایک بھائی کام پر چلے گئے تھے، جبکہ گھر میں لڑکی اور اس کے دو بھائی موجود تھے۔ دوپہر کے وقت ایک بھائی گھر آیا اور اس نے بتایا کہ ملزم نے اس کی بہن کے ساتھ غلط کام کیا ہے۔اطلاع ملنے پر جب لڑکی کی والدہ گھر پہنچی تو متاثرہ نے بتایا کہ قریب کے کمرے میں رہنے والے ملزم نے پہلے اس کے ایک بھائی کو چاو¿مین لانے کے لیے باہر بھیج دیا، جبکہ دوسرے بھائی کو موبائل فون دے دیا۔ اس کے بعد ملزم لڑکی کو اپنے کمرے میں لے گیا اور اس کے ساتھ عصمت دری کی۔شکایت کی بنیاد پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور تفتیش مکمل کرنے کے بعد عدالت میں چارج شیٹ داخل کردی۔سماعت کے دوران متاثرہ لڑکی نے عدالت میں واقعے کی تفصیلات بیان کیں۔ دوسری جانب ملزم نے اپنے دفاع میں دعویٰ کیا کہ اسے ذاتی رنجش کی وجہ سے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا ہے۔دونوں فریقوں کے دلائل سننے اور دستیاب شواہد کا جائزہ لینے کے بعد عدالت نے ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے 20 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande