کم عمر افراد میں بڑھتے ہارٹ اٹیک کے واقعات، بچاؤ پر توجہ دینا ضروری: برجیش پاٹھک
لکھنؤ، 10 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت برجیش پاٹھک نے کہا ہے کہ طرزِ زندگی میں تبدیلی کے باعث کم عمر افراد میں بھی بیماریوں کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک کے واقعات سامنے آنا تشویش کا باعث ہے۔ ایسے میں بیما
کم عمر افراد میں بڑھتے ہارٹ اٹیک کے واقعات، بچاؤ پر توجہ دینا ضروری: برجیش پاٹھک


لکھنؤ، 10 اکتوبر (ہ س)۔

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت برجیش پاٹھک نے کہا ہے کہ طرزِ زندگی میں تبدیلی کے باعث کم عمر افراد میں بھی بیماریوں کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک کے واقعات سامنے آنا تشویش کا باعث ہے۔ ایسے میں بیماریوں کے علاج کے ساتھ ساتھ ان کی روک تھام پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے کھانے پینے کی عادات میں بہتری، باقاعدہ ورزش اور بڑے پیمانے پر عوامی بیداری کی مہم چلانا ضروری ہے۔

نائب وزیر اعلیٰ ہفتے کے روز منعقدہ ’دی ویک میٹابولک ہیلتھ سمٹ 2026‘ کے اتر پردیش ایڈیشن میں ’مستقبل کے لیے صحت مند اتر پردیش کی تعمیر: وزن سے عمل تک‘ کے موضوع پر کلیدی مقرر کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے موٹاپے، غیر متوازن غذا، جسمانی سرگرمیوں کی کمی اور ذہنی دباو¿ کو بیماریوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ کی اہم وجوہات میں شامل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارا ذہن اور جسم صحت مند نہیں ہوگا، تب تک ہم اپنے ملک اور ریاست کی ترقی میں مو¿ثر کردار ادا نہیں کر سکیں گے۔ بہتر صحت کے لیے عام لوگوں کی شمولیت انتہائی ضروری ہے۔

محکمہ طبی تعلیم، طبی و صحت اور خاندانی بہبود کی ذمہ داری سنبھالنے والے برجیش پاٹھک نے کہا کہ آج طرزِ زندگی تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔ جو بیماریاں پہلے عمر بڑھنے کے ساتھ سامنے آتی تھیں، وہ اب کم عمر افراد میں بھی دیکھی جا رہی ہیں۔ اس صورت حال کے پیش نظر لوگوں کو اپنے روزمرہ معمولات اور کھانے پینے کی عادات پر سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande