چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کے مطالبے پر ممبئی اور پونے میں احتجاج، تشار گاندھی 8 گھنٹے بعد رہا
ممبئی، 10 اکتوبر (ہ س)۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے اور کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی حمایت میں ہفتہ کے روز ممبئی اور پونے میں مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ اس دوران پولیس نے سیکڑوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ مہات
چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کے مطالبے پر ممبئی اور پونے میں احتجاج، تشار گاندھی 8 گھنٹے بعد رہا


ممبئی، 10 اکتوبر (ہ س)۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے اور کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی حمایت میں ہفتہ کے روز ممبئی اور پونے میں مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ اس دوران پولیس نے سیکڑوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ مہاتما گاندھی کے پوتے تشار گاندھی کو حراست میں لیے جانے کے بعد ممبئی میں کشیدگی پیدا ہوگئی، تاہم تقریباً آٹھ گھنٹے بعد پولیس نے انہیں رہا کردیا۔

ممبئی میں دہلی میں ہونے والے سی جے پی کے احتجاج کی حمایت میں اگست کرانتی میدان پر تشار گاندھی کی قیادت میں مظاہرے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ تاہم پولیس نے انہیں باندرہ سے ہی حراست میں لے لیا۔ اس کارروائی کے بعد شیوسینا (یو بی ٹی) کے رہنما اور اراکین اسمبلی سخت احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر اتر آئے۔ تشار گاندھی کی بیٹی کستوری گاندھی بھی مظاہرے میں شامل ہوگئیں۔اس دوران پولیس نے سیکڑوں کارکنوں کو حراست میں لیا۔ شیوسینا (یو بی ٹی) کے رہنماو¿ں کے جارحانہ احتجاج کے بعد پولیس نے شام کے وقت تشار گاندھی کو رہا کردیا۔ اگرچہ اگست کرانتی میدان پر بڑی تعداد میں مظاہرین احتجاج کے لیے پہنچے، لیکن پولیس نے انہیں بھی حراست میں لے لیا۔ مظاہرے کو روکنے کے لیے ممبئی کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

دوسری جانب، دہلی میں سی جے پی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے کے بعد پارٹی کے حامیوں نے پونے ضلع میں بھی احتجاج کیا۔ مظاہرین نے سرکار واڑہ سے ضلع کلکٹر کے دفتر تک مارچ نکالنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس سلسلے میں بڑی تعداد میں سی جے پی کارکن سرکار واڑہ کے قریب جمع ہوئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔پولیس نے پونے میں بھی سیکڑوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق، حراست میں لیے گئے کارکنوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ سی جے پی کے احتجاج کے پیش نظر پولیس چوکس رہی اور مختلف مقامات پر نگرانی بڑھا دی گئی۔واضح رہے کہ ان مظاہروں میں گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرین نے سی جے پی کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے انتخابی عمل سے متعلق اپنے اعتراضات بھی اٹھائے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande