گریمی ایوارڈز میں دعویداری پیش کرے گی ’دھرندھر: دی ریوینج‘ کی ایلبم
ممبئی، 10 اکتوبر (ہ س)۔ آدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بنی فلم ’دھرندھر: دی ریوینج‘ کا موسیقی اب بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ موسیقار شاشوت سچدیو کے تیار کردہ فلم کے ساونڈ ٹریک کو 69ویں سالانہ گریمی ایوارڈز کے لیے غور و خوض
DHURANDHAR-THE-REVENGE-ALBUM-CONTENDS-GRAMMY-AWARD


ممبئی، 10 اکتوبر (ہ س)۔ آدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بنی فلم ’دھرندھر: دی ریوینج‘ کا موسیقی اب بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ موسیقار شاشوت سچدیو کے تیار کردہ فلم کے ساونڈ ٹریک کو 69ویں سالانہ گریمی ایوارڈز کے لیے غور و خوض کی خاطر پیش کیا گیا ہے۔ ٹی سیریز اور بی 62 اسٹوڈیوز نے سوشل میڈیا پر یہ اطلاع دی ہے۔ آئندہ 7 فروری کو ہونے والی اس باوقار تقریب سے قبل فلم کی موسیقی کی تشہیری مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔

تاہم، گریمی ایوارڈز کی ’فار یور کنسیڈریشن‘ (ایف وائی سی) فہرست میں شامل ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ فلم کو باضابطہ طور پر نامزد کر دیا گیا ہے۔ یہ فہرست موسیقی کو ایوارڈز کے لیے زیر غور لانے کے عمل کا حصہ ہے۔ اس کے ذریعے فلم کی موسیقی کو بین الاقوامی سطح پر پہچان ملنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ شاشوت سچدیو کے ساونڈ ٹریک کو ’بیسٹ کمپائلیشن ساونڈ ٹریک فار ویژول میڈیا‘ زمرے میں غور کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

یہ زمرہ فلموں اور دیگر بصری ذرائع کے لیے تیار کیے گئے مکمل ساونڈ ٹریک کو اعزاز دینے سے متعلق ہے۔ ایسے میں ’دھرندھر: دی ریوینج‘ کی موسیقی کا گریمی ایوارڈز کی دوڑ میں شامل ہونا فلم کی ٹیم کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ غور کے لیے پیش کی گئی موسیقی کو آگے چل کر باضابطہ نامزدگی مل پاتی ہے یا نہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande