
نئی دہلی، یکم اکتوبر (ہ س)۔
سپریم کورٹ نے 2008 کے احمد آباد سلسلہ وار بم دھماکوں کے معاملے میں سزائے موت پانے والے مجرم احمد باو ¿ عرف ابو ابوبکر بریلوی کی پھانسی پر روک لگا دی ہے۔ بریلوی ان 38 مجرموں میں شامل ہے جنہیں اس معاملے میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ جسٹس وکرم ناتھ کی سربراہی والی بنچ نے یہ حکم جاری کیا۔
عدالت نے بریلوی کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے گجرات حکومت کو نوٹس جاری کیا اور ٹرائل کورٹ کا اصل ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ سماعت کے دوران مجرم کے وکیل نے دلیل دی کہ بریلوی کو بنیادی طور پر صرف سازش کے الزامات کی بنیاد پر مجرم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد سپریم کورٹ نے سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کا فیصلہ کیا۔
احمد آباد میں 26 جولائی 2008 کو مختلف مقامات پر سلسلہ وار بم دھماکے ہوئے تھے، جن میں 56 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ فروری 2022 میں خصوصی عدالت نے 49 ملزمان کو سزا سنائی تھی۔ ان میں 11 ملزمین کو عمر قید اور 38 ملزمین کو سزائے موت سنائی گئی تھی، جبکہ 28 دیگر ملزمین کو بری کر دیا گیا تھا۔
اس فیصلے کو گجرات ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، تاہم جولائی 2026 میں گجرات ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ اب اسی فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ