مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ پہنچے راہل گاندھی، مہلوک قبائلی بچوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی
بھوپال، یکم اکتوبر (ہ س)۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا میں لیڈر حزب اختلاف راہل گاندھی جمعرات کو مدھیہ پردیش کے دورے پر بالاگھاٹ پہنچے۔ انہوں نے یہاں برسا بلاک کے جگلا گاوں میں ان بیگا قبائلی بچوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی، جن کی بیماری ک
بالاگھاٹ کے قبائلی گاوں میں مہلوک بچوں کے رشتہ داروں سے بات چیت کرتے ہوئے راہل گاندھی۔ فوٹو سورس ایکس۔


بھوپال، یکم اکتوبر (ہ س)۔

کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا میں لیڈر حزب اختلاف راہل گاندھی جمعرات کو مدھیہ پردیش کے دورے پر بالاگھاٹ پہنچے۔ انہوں نے یہاں برسا بلاک کے جگلا گاوں میں ان بیگا قبائلی بچوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی، جن کی بیماری کے باعث موت ہوئی ہے۔

راہل گاندھی نے بالاگھاٹ کے برسا بلاک کے جگلا گاوں میں بیگا قبائلیوں کے ساتھ برابر بیٹھ کر گفتگو کی۔ وہ یہاں ایک گھنٹے تک رکے۔ اس دوران انہوں نے ان بچوں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی، جن کی بیماری کے باعث موت ہوئی تھی۔ اس دوران راہل نے کہا کہ بیماری سے نمٹنے میں ریاستی حکومت پوری طرح ناکام رہی ہے۔ وہ یہ معاملہ لوک سبھا میں اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی خواتین کو ’’لاڈلی بہنا اسکیم‘‘ کا فائدہ نہیں مل رہا ہے۔

انہوں نے جگلا گاوں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریاستی حکومت پر الزام لگایا کہ ’’یہاں بہت سارے بچوں کی موت غذائی قلت اور بیماری کے باعث ہوئی ہے اور حکومت کی جانب سے جو تعاون ملنا چاہیے، خواہ وہ صحت ہو، تعلیم ہو یا روزگار، یہاں سب کچھ بند پڑا ہوا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہاں مدھیہ پردیش کی حکومت ہے ہی نہیں۔ ان کی زمین کا مسئلہ ہے۔ منریگا کا مسئلہ ہے۔ یہاں کوئی تعاون نہیں دیا جاتا۔ بہت سے بچوں کی موت ہوئی ہے، لیکن ابھی تک نصف لوگوں کو معاوضہ نہیں دیا گیا ہے۔ تو میں حکومت سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ یہاں کے لوگوں کو اسکول، اسپتال دیجیے۔ اپوزیشن کی طرف سے میں کہنا چاہتا ہوں کہ انہیں ان کا حق دیجیے۔‘‘

اس سے قبل راستے میں راہل نے ماٹے پرائمری گورنمنٹ اسکول میں بچوں سے 15 منٹ تک ملاقات کی۔ یہاں انہوں نے دوپہر کے کھانے (مڈ ڈے میل) کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔ اس کے بعد وہ جگلا گاوں کے لیے روانہ ہو گئے۔ راہل سے ملنے کے لیے آس پاس کے گاوں سے تقریباً ڈیڑھ ہزار لوگ پہنچے ہیں۔

دراصل، بالاگھاٹ ضلع میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران غذائی قلت اور ملیریا کے باعث 30 سے زیادہ قبائلی بچوں کی موت ہوئی ہے۔ کانگریس کا الزام ہے کہ یہ تعداد اس سے بھی زیادہ ہے۔ حکومت اعداد و شمار چھپا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande