
شاہد کپور کی انتہائی متوقع فلم ’او رومیو‘ کافی عرصے سےسرخیوں میں ہے۔ اب ناظرین کا انتظار ختم کرتے ہوئے ہدایت کار وشال بھردواج نے فلم کا دمدار موشن پوسٹر جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس بار شاہد کپور بڑے پردے پر بالکل نئے اور ان دیکھے اوتار میں نظر آنے والے ہیں۔ یہ فلم ساجد ناڈیادوالا گرینڈسن کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے۔ موشن پوسٹر کے ساتھ ساتھ میکرز نے فلم کی ریلیز کی تاریخ اور ٹیزر بھی شیئر کیا ہے۔
نئے جاری کیے گئے موشن پوسٹر میں شاہد کپور کو بے حد خوفناک اور جارحانہمیں دکھایا گیا ہے۔ ان کا خون آلود چہرہ، تیز چیخ اور آنکھوں میں پوشیدہ راز ان کے کردار کی سنجیدگی کو بیان کرتے ہیں۔ پوسٹر کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ فلم کا ٹیزر 10 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا جو شائقین کو رومیو کی تاریک اور پراسرار دنیا سے متعارف کرائے گا۔
او رومیوکی اسٹار کاسٹ کافی دمدار ہے۔ اس فلم میں شاہد کپور کے ساتھ ترپتی ڈمری، نانا پاٹیکر، اویناش تیواری، تمنا بھاٹیہ، وکرانت میسی، دیشا پاٹنی، فریدہ جلال اور ارونا ایرانی شامل ہیں۔ یہ فلم 13 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے اور موشن پوسٹر نے پہلے ہی شائقین کا تجسس بڑھا دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد