آسکر میں شامل ہوئی ’کانتارا: چیپٹر 1'‘ اور 'تنوی دی گریٹ
ہندوستانی سنیما نے ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر اپنی مضبوط موجودگی درج کرائی ہے۔ سپر اسٹار رشبھ شیٹی کی فلم ’’کنتارا: چیپٹر1‘‘ نے آسکر کی دوڑ میں جگہ حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ اسی کے ساتھ انوپم کھیر کی’’تنوی دی گریٹ‘‘ بھی 98ویں اکیڈمی ا
Kantara-Chapter-1-and-Tanvi-the-Great-oscer-


ہندوستانی سنیما نے ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر اپنی مضبوط موجودگی درج کرائی ہے۔ سپر اسٹار رشبھ شیٹی کی فلم ’’کنتارا: چیپٹر1‘‘ نے آسکر کی دوڑ میں جگہ حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ اسی کے ساتھ انوپم کھیر کی’’تنوی دی گریٹ‘‘ بھی 98ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے بہترین فلم کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔ 2026 کے آسکرز کی الٹی گنتی شروع ہوتے ہی ان دونوں ہندوستانی فلموں کی انٹری کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

کانتارا: چیپٹر1 کی ٹیم کا ردعمل

کانتارا چیپٹر 1کے میکرز نے اس تاریخی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ٹیم کی طرف سے شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا گیا،’’ہماری ثقافت میں رچی بسی ’’کانتارا:چیپٹر 1‘‘کو 2026 کے اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین فلم کی دوڑ میں شامل ہونا ہمارے کے لیے فخر اور خوش قسمتی کی بات ہے۔

ریشبھ شیٹی کی اداکاری اور ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2 اکتوبر 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ یہ 2022 کی سپر ہٹ فلم ’’کانتارا‘‘ کا پریکوئل ہے جسے شائقین اور ناقدین کی زبردست پذیرائی ملی۔ اب آسکر کی دوڑ میں اس کی موجودگی نے ہندوستانی سنیما کے عالمی قد کو مزید بلند کر دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande