
رنویر سنگھ کی فلم ’’دھورندھر‘‘ نے ایک بار پھر باکس آفس پر اپنی مضبوط گرفت ثابت کردی ہے۔ 5 دسمبر 2025 کو ریلیز ہونے والی یہ فلم نئے سال 2026 میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ایک ماہ سے زیادہ سینما گھروں میں گزارنے کے بعد بھی فلم کی کمائی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور اب اس نے ایک اور بڑا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
پانچویں ہفتے بھی دھوم
سیکنلک کے اعداد و شمار کے مطابق، 'دھورندھر نے ریلیز کے 35ویں دن 4.25 کروڑ روپے کمائے، جو کہ 34ویں دن کی کمائی کے برابر ہے۔ اس کے ساتھ فلم کا مجموعی طور پر گھریلو کلیکشن 790.25 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف ہندی زبان میں فلم کی کل اکیوپینسی 10.81 فیصد درج کی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پانچویں ہفتے میں فلم کا کلیکشن 50 کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا ہے، جو اب تک کسی بھی بالی ووڈ فلم کے لئے پہلی بار ہواہے۔
'دھورندھر نے نئی تاریخ رقم کی
رپورٹس کے مطابق، اپنے پانچویں ہفتے میں تقریباً 51.25 کروڑ روپے کی کمائی کے ساتھ، 'دھورندھر نے اس میعاد کے دوران سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی ووڈ فلم ہونے کا ریکارڈ بنایا ہے۔ فلم کی مقبولیت صرف ہندوستان تک محدود نہیں ہے۔ اس نے دنیا بھر میں ایک اندازے کے مطابق 1,233 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ اب باکس آفس پر رنویر سنگھکی بادشاہت کو چیلنج کرنے کے لیے پربھاس کی 'دی راجہ ساب9 جنوری کو ریلیز ہوچکی ہے۔ ایسے میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا کوئی فلم 'دھورندھر کی اس تاریخی رفتار کو روک پائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد