
اداکاری کی دنیا میں ’آنکھوں کی گستاخیاں‘ سےقدم رکھنے والی شنایا کپور اب اپنی دوسری فلم کے ذریعہ شائقینکے سامنے آنے کے لیے تیار ہیں۔ اس بار ان کی جوڑی نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار آدرش گورو کے ساتھ ہے۔ دونوں کی آنے والی فلم کا نام ’تو یا میں ‘ ہے ، جس کا ٹیزر میکرز نے ریلیز کر دیا ہے۔ ایڈونچر اور ڈرامے سے بھرپور اس سروائیول تھریلر کی ہدایت کاری بیجوئے نمبیار سنبھال رہے ہیں اور اسے آنند ایل رائے اور ونود بھانوشالی نے پروڈیوس کیا ہے۔ ٹیزر کے ساتھ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔
ٹیزر کا آغاز شانایا کپور کے کردار سے ہوتا ہے جو سوئمنگ پول میں ریلیکس کرتی نظر آتی یں۔ اس کے بعد کہانی کنٹنٹ کے تخلیق کاروں کی مسحور کن دنیا میں داخل ہوتی ہے۔ شنایا اور آدرش ،ویڈیو کنٹنٹ بنانے کے لیے جنگل کا رخ کرتے ہیں، جہاں ان کا رومانوی سفر اچانک ایک خوفناک موڑ اختیار کر لیتا ہے۔
جنگل کے اندر مگرمچھ کے حملے سے بچنے کی جدوجہد ٹریلر کو مزید سنسنی خیز بنا دیتی ہے۔ محبت، خوف اور سروائیول کے انوکھے امتزاج کے ساتھ، تو یا میں شائقین کو ایک منفرد سنیما تجربہ دینے کا وعدہ کرتا ہے۔ فلم ویلنٹائن ڈے کے موقع پر 13 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد