
بجلی چوری اور کٹے ہوئے کنکشن سے متعلق تنازعات کو فوری طور پر کیا جائے گا حل
نئی دہلی،08جنوری (ہ س)۔
شمالی دہلی میں تقریباً 90 لاکھ کی آبادی کو بجلی فراہم کرنے والی سرکردہ پاور یوٹیلیٹی ٹاٹاپاور۔ڈی ڈی ایل نے بجلی چوری اورکٹے ہوئے کنکشن کے فوری حل کے لئے قومی لوک عدالت میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ قومی لوک عدالت کاانعقاددہلی اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی (ڈی ایس ایل ایس اے) کے تعاون سے 10 جنوری 2026(ہفتہ) کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک پی ایل اے 1-سب اسٹیشن بلڈنگ 2/13،سیکٹر 13-، روہنی،دہلی (نزدوینکٹیشورگلوبل اسکول) میں منعقدکی جائے گی۔
کمپنی کی جانب سے آج یہاںجاری ایک ریلیزمیںبتایاگیاہے کہ قومی لوک عدالت کے ذریعہ اپنے زیر التوائ/متنازع مقدمات کو حل کرنے کے خواہشمندصارفین ہفتہ(10جنوری2026کو صبح 10بجے سے شام4بجے کے دوران)پی ایل اے میںمنعقداس پہل سے وابستہ ہوسکتے ہیں۔زیرالتویٰمتنازع معاملوںکے حل کے لئے تمام مدعیان کو اپنا مجاز سرکاری شناختی کارڈاوربجلی چوری یاکٹے ہوئے کنیکشن سے متعلق اپنے بل کو ساتھ لاناہوگا۔
قومی لوک عدالت بجلی چوری اور کنکشن کٹنے کرنے کے معاملات میں صارفین کو فوری راحت/حل فراہم کرتی ہے۔ اگر صارفین اس موقع سے فائدہ نہیں اٹھاناچاہتے ہیںتو ٹاٹاپاور۔ڈی ڈی ایل صارفین کے خلاف الیکٹرسٹی ایکٹ، 2003 کی متعلقہ دفعات اور ڈی ای آرسی ضوابط کے تحت کارروائی کرنے کی پابند ہوگی۔ صارفین اپنے بلوں کی ادائیگی مختلف طریقوں جیسے ڈیمانڈ ڈرافٹ (ڈی ڈی)، چیک، کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ، آن لائن سہولیات کے ذریعہ یا نقدکرسکتے ہیں۔
آئندہ قومی لوک عدالت کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے ٹاٹاپاور۔ڈی ڈی ایل سوشل میڈیا اور ایس ایم ایس سمیت مختلف ذرائع سے اپنے صارفین تک معلومات پھیلا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais