بی جے پی کی شولاپور یونٹ کا سخت فیصلہ ، باغی رویے پر 28 ارکان معطل
شولاپور ، 8 جنوری (ہ س)۔ بی جے پی کی شولاپور شہری یونٹ نے میونسپل کارپوریشن انتخابات کے پس منظر میں پارٹی مخالف سرگرمیوں پر کارروائی کرتے ہوئے 28 ارکان کو معطل کر دیا ہے۔ ان میں 7 سابق کارپوریٹرس بھی شامل ہیں، جنہوں نے آزاد حیثیت سے یا دوسری ج
بی جے پی کی شولاپور یونٹ کا سخت فیصلہ ، باغی رویے پر 28 ارکان معطل


شولاپور ، 8 جنوری (ہ س)۔ بی جے پی کی شولاپور شہری یونٹ نے میونسپل کارپوریشن انتخابات کے پس منظر میں پارٹی مخالف سرگرمیوں پر کارروائی کرتے ہوئے 28 ارکان کو معطل کر دیا ہے۔ ان میں 7 سابق کارپوریٹرس بھی شامل ہیں، جنہوں نے آزاد حیثیت سے یا دوسری جماعتوں کے پلیٹ فارم سے انتخاب لڑ کر پارٹی کو چیلنج کیا۔

شہر صدر تڈوالکر کے مطابق بی جے پی نے میونسپل کارپوریشن کی 102 نشستوں کے لیے امیدواروں کے انتخاب کے دوران 800 سے زائد کارکنان کی درخواستوں پر غور کیا تھا، مگر محدود نشستوں کے باعث سب کو ٹکٹ دینا ممکن نہ ہو سکا۔ اس فیصلے کے بعد کچھ سابق کارپوریٹرس اور کارکنان نے بغاوت کا راستہ اختیار کیا اور پارٹی امیدواروں کے خلاف انتخابی میدان میں اتر آئے یا پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہے۔

انہوں نے بتایا کہ راجیش کالے، وٹھل کوٹا، ویبھو ہتورے، شری نواس کرلی اور ڈاکٹر راجیش انگیرے جیسے سابق منتخب نمائندوں کو بھی اس تادیبی کارروائی میں شامل کیا گیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے واضح ہدایت دی گئی تھی کہ تمام کارکنان پارٹی شست اور نظریے کے مطابق پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لیے کام کریں، لیکن انتباہ کے باوجود بغاوت جاری رکھنے پر 28 افراد کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande