گھنے کوہرے سے مدھیہ پردیش بے حال، 17 اضلاع میں حد بصارت کم ہوئی، 7 اضلاع میں سرد لہر کا الرٹ
گھنے کوہرے سے مدھیہ پردیش بے حال، 17 اضلاع میں حد بصارت کم ہوئی، 7 اضلاع میں سرد لہر کا الرٹ ۔ ریاست کے بیشتر اضلاع کے درجہ حرارت میں گراوٹ بھوپال، 09 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے شمالی علاقوں میں آج جمعہ کی صبح گھنا کوہرا چھایا رہا۔ گوالیار، چمب
ایم پی، موسم فائل فوٹو


گھنے کوہرے سے مدھیہ پردیش بے حال، 17 اضلاع میں حد بصارت کم ہوئی، 7 اضلاع میں سرد لہر کا الرٹ

۔ ریاست کے بیشتر اضلاع کے درجہ حرارت میں گراوٹ

بھوپال، 09 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے شمالی علاقوں میں آج جمعہ کی صبح گھنا کوہرا چھایا رہا۔ گوالیار، چمبل، ساگر، ریوا اور شہڈول ڈویژن کے کل 17 اضلاع میں درمیانی سے گھنے کوہرے کے سبب نظام زندگی متاثر ہوا۔ کوہرے کی وجہ سے دہلی سے بھوپال، اندور اور اجین آنے جانے والی 12 سے زیادہ ٹرینیں تاخیر سے چلیں۔ ادھر، دتیا اور ریوا سمیت ریاست کے 7 اضلاع میں محکمہ موسمیات نے سرد لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، جمعرات کو گوالیار اور دتیا میں دن کا درجہ حرارت 12 ڈگری سیلسیس سے نیچے درج کیا گیا۔ یہ اس سیزن کا پہلا موقع رہا، جب دن اور رات کے درجہ حرارت میں بہت کم فرق دیکھا گیا۔ دتیا، نیواڑی، ٹیکم گڑھ، چھترپور، ریوا، مئوگنج اور شہڈول میں کولڈ ویو کا اثر رہے گا۔ شہڈول میں کولڈ ڈے کی صورتحال بھی برقرار رہے گی۔ جمعرات کو بھی ریاست بھر میں گھنا کوہرا اور شدید سردی جاری رہی، جس سے بیشتر اضلاع کے درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی۔

ٹھنڈ کے معاملے میں چھترپور کا کھجوراہو سب سے سرد رہا، جہاں کم از کم درجہ حرارت 3.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ ریوا میں 4.1 ڈگری، دتیا میں 4.2 ڈگری، نوگاوں اور شیوپوری میں 5 ڈگری، امریا میں 5.4 ڈگری اور پچمڑھی میں 5.8 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج ہوا۔ ریاست کے بیشتر شہروں میں پارہ 10 ڈگری سے نیچے ہی رہا۔ مرینا میں کم از کم درجہ حرارت 6 ڈگری سیلسیس پہنچنے کے بعد کلکٹر نے درجہ 1 سے 8 تک کے سبھی اسکولوں میں 9 اور 10 جنوری تک چھٹی بڑھانے کے احکامات دیے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو گوالیار، شیوپور، مرینا، بھنڈ، دتیا، نیواڑی، ٹیکم گڑھ، چھترپور، پنا، ستنا، ریوا اور مئوگنج میں کوہرا چھایا رہے گا۔ اس کے بعد موسم صاف ہونے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ اور کم از کم درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

ریاست میں دن اور رات دونوں وقت شدید سردی محسوس کی جا رہی ہے۔ جمعرات کو گوالیار میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ایک ہی دن میں 7.8 ڈگری گر کر 10.4 ڈگری پر آ گیا، جو کم از کم درجہ حرارت سے محض 4.3 ڈگری زیادہ رہا۔ دتیا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 11.6 ڈگری درج کیا گیا۔ وہیں، نوگاوں میں 14.5 ڈگری، کھجوراہو میں 14.7 ڈگری، شیوپور میں 17.4 ڈگری، ٹیکم گڑھ میں 17.5 ڈگری، ریوا میں 18.5 ڈگری، ستنا میں 19.4 ڈگری، سیدھی میں 20.4 ڈگری، پچمڑھی میں 20.8 ڈگری، گنا اور دموہ میں 22 ڈگری، ملاج کھنڈ میں 23 ڈگری اور نرسنگھ پور اور ساگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande