سوسائٹی برائٹ فیوچر اور جماعتِ اسلامی کا مشترکہ اقدام
وکاس نگر میں بلا تفریق مذہب و ملت سو سے زائد ضرورت مندوں میں کمبل تقسیمنئی دہلی،09جنوری(ہ س)۔ سوسائٹی برائٹ فیوچر اور جماعت اسلامی ہند کے اشتراک سے وکاس نگر میں کمبل تقسیم کا ایک فلاحی پروگرام منعقد ہوا، جس میں بلا تفریق مذہب و ملت سو سے زائد غریب،
سوسائٹی برائٹ فیوچر اور جماعتِ اسلامی کا مشترکہ اقدام


وکاس نگر میں بلا تفریق مذہب و ملت سو سے زائد ضرورت مندوں میں کمبل تقسیمنئی دہلی،09جنوری(ہ س)۔ سوسائٹی برائٹ فیوچر اور جماعت اسلامی ہند کے اشتراک سے وکاس نگر میں کمبل تقسیم کا ایک فلاحی پروگرام منعقد ہوا، جس میں بلا تفریق مذہب و ملت سو سے زائد غریب، نادار اور ضرورت مند افراد میں کمبل تقسیم کیے گئے۔ شدید سردی کے اس موسم میں اس فلاحی اقدام کو عوامی سطح پر خوب سراہا گیا۔اس موقع پر امیرِ مقامی عمر دراز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کڑاکے کی سردی میں سماج کے اندر ایسے بہت سے غریب، نادار اور بے سہارا افراد موجود ہیں جن کے پاس سردی سے بچاو ¿ کے لیے نہ مناسب کپڑے ہوتے ہیں اور نہ ہی کمبل میسر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی ہند خدمتِ خلق کے میدان میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اور سوسائٹی برائٹ فیوچر کے اشتراک سے پورے ملک میں فلاحی سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں۔سوسائٹی برائٹ فیوچر کے کوآرڈینیٹر شہزاد صاحب نے اپنے خطاب میں بتایا کہ کمبل تقسیم مہم کی شروعات نئی دہلی سے کی گئی تھی اور الحمدللہ یہ مہم اس وقت ملک کی پندرہ ریاستوں میں زور و شور کے ساتھ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہلِ خیر حضرات کے بھرپور تعاون سے ہزاروں ضرورت مندوں تک راحت پہنچائی جا رہی ہے۔اس موقع پر آزاد عرف اججو، نوشاد، سرتاج سمیت دیگر سماجی کارکنان موجود تھے، جبکہ صدبھاو ¿نا منچ کے تحت یوگیش کی موجودگی نے پروگرام کو مزید تقویت بخشی۔ آخر میں منتظمین نے اہلِ خیر حضرات اور تمام معاونین کا شکریہ ادا کیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande