طبی اداروں میں ڈاکٹر معاون عملے کی بھرتی کو تیز کیا جائے گا۔وزیر صحت
جموں, 10 جنوری (ہ س)جموں و کشمیر کی وزیرِ صحت و طبی تعلیم سکینہ ایتو نے جموں و کشمیر میں طبی اداروں میں ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اور معاون عملے کی قلت کو دور کرنے کے لیے خالی اسامیوں کی بروقت ریفرل اور بھرتی کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا ہے۔سول سکریٹری
Health


جموں, 10 جنوری (ہ س)جموں و کشمیر کی وزیرِ صحت و طبی تعلیم سکینہ ایتو نے جموں و کشمیر میں طبی اداروں میں ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اور معاون عملے کی قلت کو دور کرنے کے لیے خالی اسامیوں کی بروقت ریفرل اور بھرتی کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا ہے۔سول سکریٹریٹ میں منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ صحت نے گورنمنٹ میڈیکل کالجوں اور محکمہ صحت و طبی تعلیم میں مختلف زمروں کی خالی اسامیوں اور ان کی ریفرل کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں سکریٹری صحت ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ، تمام جی ایم سیز کے پرنسپلز، ایس کے آئی ایم ایس میڈیکل کالج کے پرنسپل، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں و کشمیر اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

وزیرِ صحت نے ہدایت دی کہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تمام اٹیچمنٹس منسوخ کر کے انہیں شدید قلت والے علاقوں میں تعینات کیا جائے۔ انہوں نے جی ایم سی پرنسپلز اور ڈائریکٹرز کو اپنے اداروں میں ماہرین اور ڈاکٹروں کی ضرورت کا تخمینہ لگا کر مناسب تعیناتی منصوبہ تیار کرنے کی بھی ہدایت دی۔

میٹنگ میں بھرتی کے عمل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے، ریکروٹمنٹ رولز کو بروقت حتمی شکل دینے اور دور دراز علاقوں میں ماہرین کی کمی کو پورا کرنے کے لیے عملے کی معقول تقسیم پر زور دیا گیا۔

وزیر سکینہ ایتو نے منشیات کے عادی افراد کے لیے نشہ چھڑاؤ اور بحالی خدمات کو مضبوط بنانے، بیداری مہمات میں اضافہ اور ڈی ایڈکشن مراکز کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ حکومت معیاری اور مساوی صحت خدمات کی فراہمی، خصوصاً پسماندہ علاقوں میں، کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande