شدید سردی کی گرفت میں مدھیہ پردیش، گوالیار-چمبل سب سے زیادہ متاثر، 15 اضلاع میں گھنا کوہرا
بھوپال، 10 جنوری (ہ س)۔ شمالی ہند سے آ رہی برفیلی ہواوں نے مدھیہ پردیش میں ٹھنڈ کا زور بڑھا دیا ہے۔ خاص کر گوالیار، چمبل اور ساگر ڈویژن میں ٹھنڈ کا اثر سب سے زیادہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کئی علاقوں میں کم از کم درجہ حرارت 5 ڈگری سیلسیس سے نیچے پہنچ
سردی کی علامتی تصویر


بھوپال، 10 جنوری (ہ س)۔ شمالی ہند سے آ رہی برفیلی ہواوں نے مدھیہ پردیش میں ٹھنڈ کا زور بڑھا دیا ہے۔ خاص کر گوالیار، چمبل اور ساگر ڈویژن میں ٹھنڈ کا اثر سب سے زیادہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کئی علاقوں میں کم از کم درجہ حرارت 5 ڈگری سیلسیس سے نیچے پہنچ گیا ہے۔ ریاست کے 15 سے زیادہ اضلاع میں گھنا کوہرا چھایا ہوا ہے، جس سے ویزیبلٹی کم ہونے کے سبب ریل اور سڑک ٹریفک متاثر ہو رہا ہے۔

جمعہ کو گوالیار، مرینا، بھنڈ، دتیا، نیواڑی، ٹیکم گڑھ، چھترپور، پنا اور ستنا میں ’کولڈ ڈے‘ جیسی صورتحال بنی رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو بھی حالات میں زیادہ تبدیلی نہیں ہوگی۔ صبح کے وقت 15 سے زیادہ اضلاع میں گھنا کوہرا درج کیا گیا، جبکہ دتیا، نیواڑی، ٹیکم گڑھ اور چھترپور میں دن بھر سرد رہنے یعنی ’کولڈ ڈے‘ کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ شمال سے آ رہی سرد ہواوں کے باعث ریاست کے شمالی حصوں میں سردی مزید بڑھ گئی ہے۔

راجدھانی بھوپال کے ساتھ ہی اندور، اجین اور جبل پور میں بھی راتیں سرد بنی ہوئی ہیں۔ حالانکہ گوالیار-چمبل خطے میں دن کے درجہ حرارت میں بھی کافی گراوٹ درج کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ اگلے دو دنوں تک ایسا ہی موسم برقرار رہے گا۔ ہفتہ کی صبح گوالیار، شیوپور، مرینا، بھنڈ، شیوپوری، دتیا، نیواڑی، ٹیکم گڑھ، چھترپور، پنا، ستنا، ریوا، مئوگنج، سیدھی اور سنگرولی میں گھنا کوہرا چھایا رہا۔ بھوپال، اندور، رائسین، شاجا پور اور ودیشہ سمیت دیگر اضلاع میں بھی کوہرے کا اثر دیکھا گیا۔

جمعرات-جمعہ کی رات ریاست میں سب سے کم درجہ حرارت چھترپور ضلع کے کھجوراہو میں درج کیا گیا، جہاں پارہ 3.4 ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔ دتیا میں 3.9 ڈگری، شیوپوری میں 4 ڈگری، راج گڑھ میں 5 ڈگری، پچمڑھی میں 5.8 ڈگری، منڈلا میں 5.9 ڈگری، ریوا میں 6 ڈگری، امریا میں 6.4 ڈگری اور سیدھی و ٹیکم گڑھ میں 6.8 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا۔ بڑے شہروں میں گوالیار سب سے ٹھنڈا رہا، جہاں کم از کم درجہ حرارت 5 ڈگری رہا۔ بھوپال میں پارہ 8 ڈگری، اندور میں 9.4 ڈگری، اجین میں 8.3 ڈگری اور جبل پور میں 8.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

گھنے کوہرے کا اثر ریل ٹریفک پر بھی پڑا ہے۔ مالوا ایکسپریس سمیت دہلی سے بھوپال، اندور اور اجین آنے جانے والی ایک درجن سے زیادہ ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ پنجاب میل، جن شتابدی اور سچ کھنڈ ایکسپریس جیسی اہم ٹرینیں بھی اپنے مقررہ وقت سے تاخیر سے چل رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande