جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت جاری
جموں،09 جنوری (ہ س)۔ جموں سرینگر قومی شاہراہ دونوں اطراف سے گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے کھلی ہے۔ حکام کے مطابق شاہراہ پر ہلکی اور بھاری دونوں اقسام کی گاڑیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ ٹریفک معمول کے مطابق رواں
JKNH


جموں،09 جنوری (ہ س)۔

جموں سرینگر قومی شاہراہ دونوں اطراف سے گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے کھلی ہے۔ حکام کے مطابق شاہراہ پر ہلکی اور بھاری دونوں اقسام کی گاڑیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے اور جموں و سرینگر دونوں سروں سے گاڑیوں کی نقل وحرکت طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری ہے۔سڑک کی صورتحال اطمینان بخش اور مستحکم بتائی گئی ہے، جس کے باعث سفر میں کسی قسم کی دشواری پیش نہیں آرہی۔

انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں، غیر ضروری رکنے سے اجتناب کریں اور محفوظ و ہموار سفر کے لیے ٹریفک حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ قومی شاہراہ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور موسم یا سڑک کی حالت میں کسی بھی ممکنہ تبدیلی کی صورت میں عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande