جنگلاتی گشت کے دوران لکڑی اسمگلنگ بے نقاب، تلنگانہ سرحدی علاقے میں ساگوان ضبط ،اسمگلروں کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری
نانڈیڑ ، 8 جنوری (ہ س)۔ تلنگانہ اور مہاراشٹر کی سرحد سے متصل علاقے میں جنگلاتی محکمہ نے غیر قانونی لکڑی اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ساگوان کی بڑی کھیپ ضبط کر لی ہے، جبکہ 20 تا 23 اسمگلر محکمہ کی مستعدی کے باعث فرار ہونے میں کامیاب ہ
جنگلاتی گشت کے دوران لکڑی اسمگلنگ بے نقاب، تلنگانہ سرحدی علاقے میں ساگوان ضبط ،اسمگلروں کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری


نانڈیڑ ، 8 جنوری (ہ س)۔ تلنگانہ اور مہاراشٹر کی سرحد سے متصل علاقے میں جنگلاتی محکمہ نے غیر قانونی لکڑی اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ساگوان کی بڑی کھیپ ضبط کر لی ہے، جبکہ 20 تا 23 اسمگلر محکمہ کی مستعدی کے باعث فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔محکمہ کے مطابق یہ کارروائی نائب جنگلاتی محافظ کیشو وابلے، معاون جنگلاتی محافظ کیرن چوہان اور جنگلاتی دائرہ افسر پی۔ ایل۔ راٹھوڑ کی رہنمائی میں انجام دی گئی۔ سرحدی علاقوں میں اسمگلنگ کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر جنگلاتی گشت میں مزید سختی لائی گئی ہے۔اس کارروائی میں مہاراشٹر اور تلنگانہ کے جنگلاتی عملے نے باہمی تعاون سے حصہ لیا۔ جنگلاتی عملہ چکھلی بیٹ کے مقررہ علاقے میں پیدل گشت پر تھا کہ سروے نمبر 50 کے قریب تلنگانہ سرحد سے چند افراد ساگوان کی لکڑی سر پر اٹھا کر لے جاتے نظر آئے۔ عملے نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے گھیراؤ کیا، مگر اسمگلر ساگوان وہیں چھوڑ کر گھنے جنگل میں فرار ہو گئے۔ ضبط شدہ لکڑی جنگلاتی محکمہ کے قبضے میں ہے، اس کی پیمائش اور قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ فرار افراد کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس کارروائی سے لکڑی اسمگلروں میں خوف کی فضا قائم ہو گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande