سی اے کیو ایم نے کیا اچانک معائنہ ،این ڈی ایم سی علاقے میں 18 مقامات پر کچرا جلانے کے واقعات کا پتہ چلا
نئی دہلی، 07 جنوری (ہ س)۔ دہلی میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے، کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم) نے ''آپریشن کلین ایئر'' کے تحت نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کے علاقے میں ایک معائنہ مہم چلائی۔پچھلے دو دنوں میں، سی اے کیو
سی اے کیو ایم نے کیا اچانک معائنہ ،این ڈی ایم سی علاقے میں 18 مقامات پر کچرا جلانے کے واقعات کا پتہ چلا


نئی دہلی، 07 جنوری (ہ س)۔ دہلی میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے، کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم) نے 'آپریشن کلین ایئر' کے تحت نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کے علاقے میں ایک معائنہ مہم چلائی۔پچھلے دو دنوں میں، سی اے کیو ایم کو این ڈی ایم سی میں 18 مقامات پر کچرا جلانے کے واقعات ملے۔ اس کے ساتھ ہی 35 مقامات پر کھلے میں کچرا پڑا ہوا پایا گیا۔ اس سلسلے میں سی اے کیو ایم نے بدھ کو این ڈی ایم سی کو نوٹس جاری کیا اور اس سلسلے میں سخت کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ بدھ کو،سی اے کیو ایم نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس کی 11 ٹیموں نے چانکیہ پوری، سروجنی نگر، کناٹ پلیس، جن پتھ، سنسد مارگ، انڈیا گیٹ، خان مارکیٹ، لودھی اسٹیٹ سمیت کئی علاقوں کا دورہ کیا۔

تحقیقات میں پتہ چلا کہ 18 مقامات پر فضلہ یا بائیو ماس کو جلایا جا رہا ہے اور 35 مقامات پر کچرا کھلے میں پھینکا جا رہا ہے۔ کچرا جلانے کے واقعات زیادہ تر چائے کے اسٹالوں، چھوٹی دکانوں اور کچی آبادیوں کے قریب دیکھے گئے، جہاں لوگ سردی سے بچاو¿ کے لیے آگ جلاتے ہیں۔ کئی جگہوں پر کچرا سڑکوں کے کناروں اور سنسان علاقوں میں پھینک دیا گیا جو مزید جلنے کا باعث بن سکتا ہے۔ کمیشن نے کہا کہ شام اور رات کے اوقات میں سخت نگرانی کی ضرورت ہے، کیونکہ معمولی غفلت بھی زیادہ فضائی آلودگی کا باعث بن سکتی ہے۔سی اے کیو ایم نے این ڈی ایم سی کو بروقت کچرا جمع کرنے، شام کی صفائی کو مضبوط بنانے اور کچرے کے انتظام کے قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کمیشن نے واضح کیا ہے کہ دہلی-این سی آر میں اس طرح کے معائنے جاری رہیں گے تاکہ کچرا جلانے اور کوڑا کرکٹ کو کھلے میں پھینکنے کے واقعات کو مکمل طور پر روکا جاسکے اور شہر کی فضا کو صاف رکھا جاسکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande