
علی گڑھ, 07 جنوری (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی ویمنس باسکٹ بال ٹیم 16 سے 21 جنوری تک گورنمنٹ آرٹس اینڈ اسپورٹس کالج، جالندھر، پنجاب میں منعقد ہونے والے نارتھ زون انٹریونیورسٹی ویمنس باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔
اس سلسلے میں ٹیم کے انتخاب کے لئے نیشنل اسپورٹس کونسل، یونیورسٹی کی طالبات کے اشتراک سے 8 جنوری کو ویمنس کالج باسکٹ بال کورٹ میں ٹرائلز منعقد کرے گی۔ ٹرائلز کے لیے رپورٹنگ کا وقت صبح 10:30 بجے مقرر کیا گیا ہے۔
خواہشمند طالبات کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ٹرائلز میں حصہ لینے کے لیے مقررہ وقت اور مقام پر پہونچیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ