حیدرآباد میں فینسی نمبر 9999 کا نمبر 18 لاکھ میں فروخت
حیدرآباد، 7 جنوری (ہ س)۔ تلنگانہ کے دار الحکومت حیدرآباد کے شہریوں میں فینسی گاڑیوں کے نمبروں کا جنون بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ حال ہی میں خیریت آباد آر ٹی اے آفس میں منعقدہ فینسی نمبروں کے ہراج میں ریکارڈ قیمتیں دیکھی گئیں۔گاڑیوں کے مالکین نے اپنے پسند
حیدرآباد میں فینسی نمبر 9999 کا نمبر 18 لاکھ میں فروخت


حیدرآباد، 7 جنوری (ہ س)۔ تلنگانہ کے دار الحکومت حیدرآباد کے شہریوں میں فینسی گاڑیوں کے نمبروں کا جنون بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ حال ہی میں خیریت آباد آر ٹی اے آفس میں منعقدہ فینسی نمبروں کے ہراج میں ریکارڈ قیمتیں دیکھی گئیں۔گاڑیوں کے مالکین نے اپنے پسندیدہ اور لکی نمبروں کے لئے لاکھوں روپے خرچ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جس کے نتیجہ میں حکومت کو صرف اس ہراج سے 43.5 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی۔اس ہراج میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز TG 09 J 9999نمبر رہا۔ اس نمبر کو حاصل کرنے کے لئے سخت مقابلہ ہوا اور آخر کار کیسٹون انفرا پرائیویٹ لمیٹڈ نے اسے 18,00,000 روپے کی خطیر رقم میں حاصل کیا۔دیگر اہم نمبروں میں TG 09 K 0006 کو اننت لکشمی کماری نے 7.06 لاکھ روپے میں TG 09 K 0005 کو نیہا اگروال نے 1.89 لاکھ روپے میں خریدا۔اس کے علاوہ TG 09 J 9909نمبرکو سائی وینکٹ نے 1,44,999 روپئے میں حاصل کیا۔TG 09 K 9000 کو سرینواس نے ایک لاکھ روپئے بولی دیتے ہوئے حاصل کیا۔ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے مالی سال 26۔2025 کے نو ماہ (اپریل تا دسمبر) کے آمدنی کے اعداد و شمار بھی جاری کیے ہیں۔محکمہ کو مجموعی طور پر 5142 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی جبکہ نشانہ 6165 کروڑ روپے تھا۔ اس آمدنی میں سب سے بڑا حصہ لائف ٹیکس (3611 کروڑ روپے) کا رہا۔ اس کے علاوہ سہ ماہی ٹیکس سے 730 کروڑ، فیس سے 408 کروڑ اور خصوصی معائنے کے ذریعہ 181 کروڑ روپے سرکاری خزانہ میں جمع ہوئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande