
علی گڑھ, 07 جنوری (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی گیمز کمیٹی کے تحت مختلف کلبوں میں وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے سکریٹری، یونیورسٹی گیمز کمیٹی کی سفارش پر نئے صدور کی تقرری کو منظوری دی ہے۔ شعبہ سیاسیات کے ڈاکٹر افتخار احمد انصاری کو جمنازیم کلب کا صدر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ شعبہ ہندی کی پروفیسر عفت اصغر، جم خانہ کلب کی صدر ہوں گی۔ اسی طرح شعبہ ریاضی کے ڈاکٹر آصف خان کو فٹبال کلب کے صدر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔شعبہ اناٹومی کے پروفیسر فضل الرحمن کو سوئمنگ کلب کا صدر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ شعبہ سول انجینئرنگ کے پروفیسر محمد مسرور عالم، ہاکی کلب کی سربراہی کریں گے۔ متعلقہ عہدیداران اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ یہ اضافی فرائض انجام دیں گے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ