قنوج: سڑک حادثہ میں دو ہلاک، ڈی سی ایم ڈرائیور سمیت چار زخمی
قنوج، 5 جنوری (ہ س)۔ اتوار کی رات اتر پردیش کے قنوج ضلع کے چھبرامو¿ تھانہ علاقے میں قومی شاہراہ پر سلیم پور گاو¿ں کے سامنے ایک تیز رفتار ڈی سی ایم ٹرک آلو سے لدے ٹریکٹر سے پیچھے سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں ڈی سی ایم ڈرائیور اور ٹریکٹر پر سوار ای
قنوج: سڑک حادثہ میں دو ہلاک، ڈی سی ایم ڈرائیور سمیت چار زخمی


قنوج، 5 جنوری (ہ س)۔

اتوار کی رات اتر پردیش کے قنوج ضلع کے چھبرامو¿ تھانہ علاقے میں قومی شاہراہ پر سلیم پور گاو¿ں کے سامنے ایک تیز رفتار ڈی سی ایم ٹرک آلو سے لدے ٹریکٹر سے پیچھے سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں ڈی سی ایم ڈرائیور اور ٹریکٹر پر سوار ایک نوجوان سمیت دو افراد کی موت ہو گئی، جب کہ چار دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

چھبرامو¿ کے سرکل آفیسر سریش کمار نے بتایا کہ جگت پور گاو¿ں کے رہنے والے وجے، گڈو اور ستیش ٹریکٹر پر آلو کے بوری لے کر چھبرامو¿ بازار کی طرف جارہے تھے۔ اسی دوران اشوک کا بیٹا نیتو بھی دوائی لینے ٹریکٹر پر سوار ہوا۔ رات 11 بجے کے قریب جیسے ہی ٹریکٹر سلیم پور گاو¿ں کے قریب پہنچا تو پیچھے سے آرہا ایک ڈی سی ایم اس سے ٹکرا گیا۔ جیسے ہی تصادم ہوا، نیتو ٹرالی کے نیچے آکر کچل گیا، جس کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثے کے دوران ڈی سی ایم ڈرائیور دھرمیندر ولد رام کمار ساکن سلطان پور ضلع گاڑی کے کیبن میں پھنس گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور کافی کوشش کے بعد اسے باہر نکالا لیکن تب تک وہ دم توڑ چکا تھا۔

سی او نے بتایا کہ اس حادثہ میں ٹریکٹر پر سوار وجے، گڈو اور ستیش کے ساتھ ڈی سی ایم میں سوار سنجے (40) ساکن کرودی کلاں، سلطان پور بھی شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے تمام زخمیوں کو چھبرامو¿ کے 100 بستروں والے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا۔ دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لواحقین کو بھی حادثے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ واقعے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کچھ دیر کے لیے درہم برہم رہی تاہم گاڑیوں کو ہٹانے کے بعد اسے بحال کردیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande