چائلڈ گائیڈینس سینٹر میں عالمی بریل ڈے کا اہتمام
نئی دہلی،06جنوری(ہ س)۔ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام چلنے والے چائلڈ گائیڈینس سینٹر(سی جی سی) نے اپنے کمیپس میں مورخہ پانچ جنوری دوہزار چھبیس کو ’امپاورمنٹ تھرو نالج اینڈ ٹکنالوجی‘ کی تھیم کے ساتھ عالمی بریل ڈے منعقد کیا۔پروگ
چائلڈ گائیڈینس سینٹر میں عالمی بریل ڈے کا اہتمام


نئی دہلی،06جنوری(ہ س)۔ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام چلنے والے چائلڈ گائیڈینس سینٹر(سی جی سی) نے اپنے کمیپس میں مورخہ پانچ جنوری دوہزار چھبیس کو ’امپاورمنٹ تھرو نالج اینڈ ٹکنالوجی‘ کی تھیم کے ساتھ عالمی بریل ڈے منعقد کیا۔پروگرام کا انعقاد ڈاکٹر محمد فیض اللہ خان کارگزار جنرل سیکریٹری،ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل ویلفیئر سوسائٹی کی رہنمائی میں کیا گیا۔سیشن کے دوران سینٹر کے اسٹاف اراکین کو بریل رسم خط کے موجد لوئیس بریل کی حیات و خدما ت کے متعلق بتایا گیا۔بصری خامی کے باوجود ان کی غیر معمولی مستقل مزاجی کی وجہ سے لکھنے اور پڑھنے کا انقلاب آفریں نظام وجود پذیر ہوا جس نے بصری لحاظ سے کمزور افرادکی تعلیم اور معلومات تک رسائی کو قابل ذکر حد تک بہتر کیا تھا۔

بصری لحاظ سے کمزور افراد کو بااختیار بنانے اور معاشرے میں ان کی آزادی اور شرکت کو فروغ دینے کے لیے اجلاس میں بریل کے ساتھ ساتھ جدید معاوناتی ٹکنالوجی کے رول کو بھی اجاگر کیا گیا۔اس موقع پر چائلڈ گائیڈینس سینٹر کے پروجیکٹ ڈائریکٹر جناب نسیم احمد نے معذور افراد کے لیے ساز گار ماحول کی تیاری کے لیے بیداری، شمولیت اور معلومات و ٹکنالوجی کے موثر استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے مساوی مواقع اورشمولیتی طرز عمل کے فروغ کے تئیں سینٹر کے عہد کا اعادہ کیا۔چائلڈ گائیڈینس سینٹر میں عالمی بریل ڈے کے انعقاد سے خاص ضرورتوں کے حامل افراد کو تعلیم، بیداری اور معاوناتی خدمات کے توسط سے بااختیار بنانے،حساسیت بخشی اور وکالت کے تئیں سینٹر کی متواتر کوششوں کا اندازہ ہوتاہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande