اے ایم یو طلبا کا سعودی عرب متحدہ عرب امارات اور عمان میں ملازمت کے لئے انتخاب
علی گڑھ, 5 جنوری (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پانچ طلبہ نے یونیورسٹی کے ٹریننگ و پلیسمنٹ آفس (جنرل) کے زیر اہتمام پلیسمنٹ مہمات کے توسط سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور عمان میں بین الاقوامی تقرریاں حاصل کی ہیں۔ فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنال
اکمل خان


علی گڑھ, 5 جنوری (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پانچ طلبہ نے یونیورسٹی کے ٹریننگ و پلیسمنٹ آفس (جنرل) کے زیر اہتمام پلیسمنٹ مہمات کے توسط سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور عمان میں بین الاقوامی تقرریاں حاصل کی ہیں۔ فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے شا ہ ویز اور صہیب کمال کو سعودی عرب میں ای ایف ایس آئی ایم فیسلٹیز مینجمنٹ کمپنی میں گریجویٹ انجینئر ٹرینی کے طور پر منتخب کیا گیا۔ فیکلٹی آف مینجمنٹ سے افضل صدیقی نے سعودی عرب میں عالمی ریٹیل اور ہاسپیٹیلٹی گروپ، لینڈ مارک گروپ کے ساتھ مینجمنٹ ٹرینی کی حیثیت سے تقرری حاصل کی، جبکہ اسجد علی خان کو دبئی کی کمپنی میگ لوبریکنٹس میں سیلز آفیسر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر (جنرل) مسٹر سعد حمید نے بتایا کہ ایک دیگر پلیسمنٹ مہم میں سینٹر آف پروفیشنل کورسز کے شارق راجہ کو عمان کی تیل و گیس صنعت کی معروف کمپنی جالمود نیشنل نے ایڈمنسٹریٹو آفیسر کی حیثیت سے ملازمت کی پیشکش کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande