مدھیہ پردیش میں شدید سردی کا قہر، پارہ 2 ڈگری تک گرا، بھوپال میں 10 سال کا ریکارڈ ٹوٹا
مدھیہ پردیش میں شدید سردی کا قہر، پارہ 2 ڈگری تک گرا، بھوپال میں 10 سال کا ریکارڈ ٹوٹا ۔ ریاست کے کئی اضلاع میں گھنے کوہرے سے عام زندگی متاثر بھوپال، 07 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش اس وقت شدید سرد کی زد میں ہے۔ ریاست کے نصف سے زیادہ حصے میں گھنا کوہ
ایم پی موسم فائل فوٹو


مدھیہ پردیش میں شدید سردی کا قہر، پارہ 2 ڈگری تک گرا، بھوپال میں 10 سال کا ریکارڈ ٹوٹا

۔ ریاست کے کئی اضلاع میں گھنے کوہرے سے عام زندگی متاثر

بھوپال، 07 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش اس وقت شدید سرد کی زد میں ہے۔ ریاست کے نصف سے زیادہ حصے میں گھنا کوہرا چھایا ہوا ہے، جبکہ کئی اضلاع میں سرد لہر اور کولڈ ڈے کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔ ٹھنڈ کے اثر سے کم از کم درجہ حرارت 2 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے۔ دارالحکومت بھوپال میں جنوری کی سردی نے گزشتہ 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے اندور، رائسین، گوالیار اور نرمداپورم میں بدھ کو بھی اسکول بند رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو بھی ریاست کے نصف سے زیادہ اضلاع میں کوہرے کا اثر رہے گا۔ گوالیار، بھنڈ، دتیا، نیواڑی، ٹیکم گڑھ اور چھترپور میں ویزیبلٹی (حد نگاہ) بے حد کم درج کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بھوپال، اجین، نیمچ، مندسور، رتلام، آگر-مالوا، راج گڑھ، شاجاپور، ودیشہ، مرینا، شیوپور، شیوپوری، گنا، اشوک نگر، سیہور، ساگر، دموہ، جبل پور، کٹنی، پنا، ستنا، ریوا، مئوگنج، سیدھی، سنگرولی، امریا، شہڈول اور میہر میں بھی گھنا کوہرا چھایا رہا۔

محکمہ موسمیات نے بدھ کو بھوپال، سیہور، راج گڑھ اور شاجاپور میں سرد لہر چلنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس سے پہلے شاجاپور، شہڈول، سیونی، مندسور اور سیہور میں سرد لہر کا اثر دیکھا گیا، جبکہ بھوپال اور راج گڑھ میں شدید سرد لہر چلی۔ بھوپال، ودیشہ، سیہور، شاجاپور اور نرسنگھ پور میں کولڈ ڈے جیسی صورتحال بنی رہی۔

مسلسل تیسرے دن شدید سردی کے سبب ریاست کے کئی اضلاع میں اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا۔ اندور، اجین، مندسور، شاجاپور، ودیشہ، گوالیار، اشوک نگر، رائسین، آگر-مالوا، بھنڈ، ٹیکم گڑھ، ہردا، نیمچ، رتلام، راج گڑھ، منڈلا، جبل پور، دموہ، ڈنڈوری، نرمداپورم، جھابوا، چھترپور، سیدھی اور بیتول سمیت کئی اضلاع میں پہلے ہی چھٹی دی جا چکی ہے۔ بدھ کو بھی اندور، رائسین، گوالیار اور نرمداپورم کے اسکول بند رہیں گے۔ وہیں بھوپال، دھار، سیہور، انوپ پور، بڑوانی، مرینا اور کھرگون میں اسکول صبح 09 بجے کے بعد ہی چلیں گے۔

رات کے ساتھ ساتھ دن کا درجہ حرارت بھی معمول سے کافی نیچے بنا ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو دتیا میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سب سے کم 17.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ شیوپور میں 18.2، نوگاوں میں 18.5، گوالیار میں 18.9، کھجوراہو میں 20.4، ریوا اور ٹیکم گڑھ میں 20.6، نرسنگھ پور اور ملاج کھنڈ میں 21، پچمڑھی اور سیدھی میں 21.6، بھوپال اور دموہ میں 21.8 اور رتلام اور گنا میں 22.4 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

منگل کی صبح دتیا میں گھنا کوہرا چھایا رہا، جہاں ویزیبلٹی 50 میٹر سے بھی کم درج کی گئی۔ گوالیار، راج گڑھ، شاجاپور، دیواس، سیہور، کھجوراہو، بھوپال، رائسین، نوگاؤں، ریوا، گنا، نرمداپورم، منڈلا، ستنا، اجین، شیوپور، رتلام، اندور، چھندواڑہ، دموہ، جبل پور اور سیدھی سمیت کئی شہر کوہرے کی زد میں رہے۔ کوہرے کے سبب دہلی سے آنے والی کئی ٹرینیں متاثر ہوئیں اور مالوا، سچ کھنڈ سمیت متعدد ٹرینیں 06 گھنٹے تک لیٹ رہیں۔

ریاست میں سب سے کم درجہ حرارت راج گڑھ میں 2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ شہڈول کے کلیان پور میں 2.8، شاجاپور میں 3.7، مندسور میں 3.8، سیہور میں 3.9، ریوا میں 4، کھجوراہو میں 4.4، امریا میں 4.6 اور منڈلا میں 4.9 ڈگری سیلسیس کم از کم درجہ حرارت رہا۔ دارالحکومت بھوپال میں ایک ہی رات میں درجہ حرارت 5.6 ڈگری گر کر 3.8 ڈگری پر پہنچ گیا، جو گزشتہ 10 سالوں میں جنوری کا سب سے کم درجہ حرارت ہے۔ سال 2015 کے بعد پہلی بار پارہ اتنا نیچے گیا ہے۔ وہیں اندور میں کم از کم درجہ حرارت 8.6، گوالیار میں 7.3، اجین اور جبل پور میں 7.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande