وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی، لاڑکی بہن یوجنا جاری رہے گی، اپوزیشن کے پروپیگنڈے کو مسترد کرنے کی اپیل
جالنہ ، 5 جنوری(ہ س). مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے پیر کو جالنہ میں کہا کہ ان کے دورِ اقتدار میں لاڑکی بہن یوجنا کوختم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے اس اسکیم کے بار
MAHA POLITICS FADNAVIS DEFENDS WELFARE SCHEME


جالنہ ، 5 جنوری(ہ س). مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر

فڑنویس نے پیر کو جالنہ میں کہا کہ ان کے دورِ اقتدار میں لاڑکی بہن یوجنا کوختم

کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے اس

اسکیم کے بارے میں پھیلائی جا رہی غلط معلومات پر یقین نہ کریں۔

جالنہ میں

میونسپل کارپوریشن انتخابات کی انتخابی مہم کے دوران ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے

ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی عام شہریوں کے مفاد میں کام کرنے

والی پارٹی ہے اور موجودہ حکومت شہروں کی حالت بدلنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی

ہے۔ انہوں نے اس موقع پر بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کا یقین بھی

دلایا۔

وزیر

اعلیٰ فڑنویس نے کہا کہ اپوزیشن یہ کہہ کر عوام کو گمراہ کر رہی ہے کہ لاڑکی بہن یوجنا

بند کر دی جائے گی، مگر وہ واضح طور پر اعلان کرتے ہیں کہ جب تک وہ وزیر اعلیٰ ہیں،

یہ اسکیم بند نہیں ہوگی۔ انہوں نے لاڈلی بہنوں سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی امیدواروں

کو ووٹ دے کر پارشد منتخب کریں۔

انہوں

نے کہا کہ ایک طویل عرصے تک یہ نظریہ پیش کیا جاتا رہا کہ بھارت صرف دیہی علاقوں میں

آباد ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ شہروں میں بھی بڑی آبادی رہتی ہے۔ بہتر روزگار، تعلیم

اور بنیادی سہولتوں کی تلاش میں لوگ شہروں کا رخ کرتے رہے، لیکن طویل عرصے تک بنیادی

ڈھانچے پر مناسب توجہ نہیں دی گئی، جس کے نتیجے میں کچی آبادیوں میں اضافہ، پینے

کے پانی کی قلت اور سیوریج کے مسائل پیدا ہوئے۔

وزیر

اعلیٰ نے کہا کہ سال 2014 میں مرکز میں نریندر مودی کی حکومت بننے کے بعد شہری ترقی

کو ترجیح دی گئی۔ ملک کی تقریباً 65 فی صد آبادی شہروں میں رہتی ہے، اسی لیے

اسمارٹ سٹی اور امرت یوجنا جیسی اہم اسکیمیں شروع کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ شہروں

کی ترقی وقت کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے ترقی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی

خاطر عوام بی جے پی امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔ اس جلسے میں سابق مرکزی وزیر راو

صاحب دانوی بھی شریک تھے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande