
کلہوتہ میں میٹاڈور پتھر کی زد میں آنے سے تین افراد زخمی
جموں، 07 جنوری (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ کے کلہوتہ علاقے میں منگل کی شام ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک میٹاڈور سڑک کے کنارے سے اچانک گرنے والی چٹان کی زد میں آ گئی۔ اس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق میٹاڈور زیر نمبرجے کے 06 اے -9890 معمول کے مطابق رواں دواں تھی کہ کلہوتہ کے قریب اوپر سے آنے والی چٹان گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں گاڑی میں سوار تین افراد کو چوٹیں آئیں۔
واقعے کے فوراً بعد مقامی لوگوں اور انتظامیہ کی مدد سے زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور ٹریفک کو معمول پر لانے کے اقدامات کیے۔ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر