ممبئی کے ٹاٹا میموریل اسپتال کو ای میل کے ذریعےبم کی دھمکی
ممبئی، 5 جنوری(ہ س)۔ ممبئی میں واقع ٹاٹا میموریل کینسر اسپتال کو پیر کے روز صبح کے وقت ای میل کے ذریعے بم رکھنے کی دھمکی دی گئی، جس کے بعد اسپتال کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی اور پولیس نے فوری کارروائی شروع کر دی۔ پولیس
ممبئی کے ٹاٹا میموریل اسپتال کو ای میل کے ذریعےبم کی دھمکی


ممبئی،

5 جنوری(ہ س)۔ ممبئی میں واقع ٹاٹا میموریل

کینسر اسپتال کو پیر کے روز صبح کے وقت ای میل کے ذریعے بم رکھنے کی دھمکی دی گئی،

جس کے بعد اسپتال کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی اور پولیس نے فوری کارروائی شروع کر دی۔

پولیس

حکام کے مطابق دھمکی آمیز ای میل کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ

اسپتال پہنچے اور پورے احاطے میں تلاشی کا عمل شروع کیا گیا۔ تاہم، اسپتال میں کسی

بھی قسم کی مشتبہ یا خطرناک شے کی موجودگی کی نہیں پائی گئی ۔ ممبئی پولیس کے ایک

سینئر افسر نے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ نے بم سے متعلق ای میل ملتے ہی پولیس کو

مطلع کیا، جس کے بعد متعلقہ دستے فوری طور پر موقع پر پہنچے اور احتیاطی اقدامات

کے تحت تلاشی مہم شروع کی ۔

پولیس

نے بتایا کہ اس معاملے میں سائبر پولیس کی ٹیم بھی شامل ہے، جو دھمکی آمیز ای میل

بھیجنے والے شخص یا گروہ کی شناخت اور اس کے محرکات کا سراغ لگانے میں مصروف ہے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande