ویوا ہال مارک سوسائٹی کے آٹھویں منزل پر واقع فلیٹ نمبر 802 آگ ، قیمتی سامان جل کر تباہ
پونے، 5 جنوری(ہ س)۔ پونے میں پیر کے روز ایک رہائشی کثیر منزلہ عمارت کے فلیٹ میں آگ لگنے کے واقعے سے سنسنی پھیل گئی۔ یہ واقعہ باودھن علاقے میں پیش آیا، جہاں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ پولیس
قیمتی سامان جل کر تباہ


پونے،

5 جنوری(ہ س)۔ پونے میں پیر کے روز ایک

رہائشی کثیر منزلہ عمارت کے فلیٹ میں آگ لگنے کے واقعے سے سنسنی پھیل گئی۔ یہ

واقعہ باودھن علاقے میں پیش آیا، جہاں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں

ہوا۔

پولیس

اور فائر بریگیڈ سے موصولہ معلومات کے مطابق باودھن میں سوریہ دت کالج کے سامنے

واقع ویوا ہال مارک سوسائٹی نامی 11 منزلہ عمارت کی آٹھویں منزل پر موجود فلیٹ

نمبر 802 میں پیر کی دوپہر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث عمارت میں رہنے والے

افراد خوفزدہ ہو گئے۔

واقعے کی

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ حفاظتی نقطہ نظر سے

فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے پوری عمارت کو خالی کروا لیا اور کھڑکیوں و مرکزی

دروازے کے راستے پانی کی بوچھار کر کے آگ کو مکمل طور پر قابو میں لے لیا۔

پونے

فائر بریگیڈ کے افسر سنیل نامے نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع دوپہر 1.40 بجے موصول

ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بروقت کارروائی کے سبب آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا

اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

تاہم آگ

کے باعث فلیٹ کے ہال کا اندرونی حصہ، بجلی کی وائرنگ، ٹی وی، صوفہ، اسٹڈی روم میں

رکھی الماریاں، کتابیں، بستر اور کھڑکیوں کے شیشے جل کر تباہ ہو گئے۔ فائر بریگیڈ

کے مطابق موقع پر اب بھی کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کا کوئی

امکان نہ رہے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande