لیبر ڈیپارٹمنٹ رام بن کی جانب سے بیداری پروگرام منعقد
لیبر ڈیپارٹمنٹ رام بن کی جانب سے بیداری پروگرام منعقد جموں، 05 جنوری (ہ س)۔ محکمۂ محنت رام بن کی جانب سے ٹاؤن ہال بانہال میں ایک جامع بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد مزدوروں، آجرین اور عام عوام کو حکومتِ ہند کی مختلف سماجی تحفظ اور
لیبر ڈیپارٹمنٹ رام بن کی جانب سے بیداری پروگرام منعقد


لیبر ڈیپارٹمنٹ رام بن کی جانب سے بیداری پروگرام منعقد

جموں، 05 جنوری (ہ س)۔ محکمۂ محنت رام بن کی جانب سے ٹاؤن ہال بانہال میں ایک جامع بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد مزدوروں، آجرین اور عام عوام کو حکومتِ ہند کی مختلف سماجی تحفظ اور فلاحی اسکیموں سے آگاہ کرنا تھا۔ پروگرام کے دوران شرکاء کو مرکزی حکومت کی اہم اسکیموں پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا ، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنااور پردھان منتری شرم یوگی ماندھن سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔

پروگرام میں اسکیموں کے مقاصد، اہلیت کے معیار اور فوائد پر روشنی ڈالی گئی، جبکہ بالخصوص غیر منظم شعبے سے وابستہ مزدوروں کے لیے مالی اور سماجی تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر نئے لیبر کوڈز کے حوالے سے بھی آگاہی دی گئی۔ ان کی نمایاں خصوصیات، آسان تعمیلی نظام اور مزدوروں کے تحفظ و فلاح و بہبود کے لیے متعارف کرائے گئے اقدامات پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ شرکاء کو ترغیب دی گئی کہ وہ نئے لیبر قوانین کی دفعات سے واقفیت حاصل کریں تاکہ بہتر تعمیل اور سرکاری فوائد سے بھرپور استفادہ ممکن ہو سکے۔

پروگرام کے دوران شکایت ازالہ سیشن بھی منعقد کیا گیا، جس میں مزدوروں اور آجرین کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل اور شکایات کو بغور سنا گیا۔ بیشتر معاملات کو موقع پر ہی حل کر دیا گیا اور متعلقہ رہنمائی فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ موقع پر خدمات کی فراہمی کے تحت 22 لیبر کارڈز کی تجدید اور 3 نئے لیبر کارڈز جاری کیے گئے۔ اس کے علاوہ 25 مستفیدین کو پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا، 6 کو پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا اور 2 مستفیدین کو پردھان منتری شرم یوگی ماندھن اسکیم کے تحت رجسٹر کیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ لیبر کمشنر امت کمار نے محکمہ لیبر کی جانب سے مزدور فلاحی اسکیموں کے تحت زیادہ سے زیادہ افراد کو شامل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اہل مزدوروں پر زور دیا کہ وہ سرکاری اسکیموں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande