
مقبوضہ بیت المقدس،19جنوری(ہ س)۔اسرائیلی فوج کے اعلان کے مطابق اس نے آج پیر کے روز مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں ایک فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ کارروائی میں شاباک اور بارڈر گارڈز کے اہل کار بھی شریک ہیں اور یہ کئی روز تک جاری رہے گی۔ آپریشن کا مقصد ’علاقے میں مزاحمت کاروں کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنا‘ ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق فوجی اہل کاروں اور شاباک نے گذشتہ رات الخلیل شہر کے علاقے جبل جوہر میں ہتھیاروں کا وجود ختم کرنے کے لیے ایک وسیع آپریشن شروع کیا۔
فلسطینی اسیران کے کلب نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے جمعرات کی شب اور اگلی صبح مغربی کنارے میں 50 فلسطینیوں کو گرفتار کر کے ان سے تحقیقات کیں۔کلب نے واضح کیا کہ گرفتاریاں اور پوچھ گچھ کا عمل خاص طور پر الخلیل کے قصبے الشیوخ اور جنین کے قصبے کفر رادی میں مرکوز رہا۔فلسطینی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی گرفتار شدگان کی تعداد 9300 سے تجاوز کر چکی ہے۔ ان میں 49 خواتین اور 18 سال سے کم عمر 350 بچے شامل ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan