کچھ لوگ وارانسی کی ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں: یوگی آدتیہ ناتھ
۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بناتے ہوئے منیکرنیکا گھاٹ پر جاری تزئین کاری کے کام پر اپنے خیالات کا اظہار کیا وارانسی، 17 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش کے وارانسی شہر میں منی کرنیکا گھاٹ پر جاری تزئی
UP-CM-VNS-DEVELOPMENT-PC


۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بناتے ہوئے منیکرنیکا گھاٹ پر جاری تزئین کاری کے کام پر اپنے خیالات کا اظہار کیا

وارانسی، 17 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش کے وارانسی شہر میں منی کرنیکا گھاٹ پر جاری تزئین و آرائش کے کام کے بارے میں اپوزیشن جماعتوں کے بیانات پر جوابی حملہ کیا ہے۔ ہفتہ کو وارانسی آئے وزیر اعلیٰ یوگی نے اس معاملے میں کانگریس کو براہ راست نشانہ بنایا اور کہا کہ مٹھ-مندر کے متنازعہ مسئلہ کو اٹھا کر سناتنی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کانگریس ہندوستان کے عقیدے کی مسلسل توہین کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ یہاں سرکٹ ہاو¿س میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

منیکرنیکا گھاٹ پر مہارانی اہلیا بائی ہولکر کے مجسمے کی توڑ پھوڑ کے الزامات اور وائرل ویڈیو کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کاشی کو بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ کچھ لوگ کاشی کی ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشی میں 2014 سے پہلے کے حالات کیسے تھے، یہ کسی سے چھپا نہیں ہیں۔ کاشی میں گنگا کا پانی پینا تو چھوڑیئے ، نہانے کے قابل بھی نہیں تھا۔ آج یہ گھاٹ پورے ملک سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ وشوناتھ دھام آنے والے عقیدت مندوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب کاشی وشوناتھ مندر کی تعمیر ہو رہی تھی ، تب بھی سازش رچی گئی تھی۔ ٹوٹی ہوئی مورتیوں کو ایک جگہ لا کر کے انہیں سوشل میڈیا کے ذریعہ وائرل کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ منیکرنیکا گھاٹ کے مندر پرانے اور خستہ حال تھے اور اب ان کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے۔ اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیوز بنا کر گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آج، ہر کوئی جانتا ہے کہ منی کرنیکا میں جو مندر ہیں،وہ اس پروجیکٹ کے تحفظ کا حصہ ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے کہ منی کرنیکا گھاٹ پر آخری رسومات کے لیے آنے والے لوگوں کو مناسب سہولیات، سیکورٹی اور ان کے اہل خانہ کو باوقار وداعی ملے۔ اسی مقصد کے لیے یہ کام جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ اس بات کا خیال رکھا جا رہا ہے کہ گھاٹ پر آخری رسومات کے دوران یا بعد میں راکھ گنگا میں نہ بہے۔ گنگا کے پانی کی سطح کو برقرار رکھنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ گنگا کے پانی کی سطح کو ذہن میں رکھتے ہوئے شمشان کے پلیٹ فارم بنائے جا رہے ہیں۔ ویٹنگ رومز، لکڑی کا ذخیرہ، بیت الخلا ، ریمپ، نکاسی آب اور کچرے کے انتظام کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 11 برسوں میں کاشی اپنی روحانی اور ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھتے ہوئے مادی ترقی کے ذریعے نئی بلندیوں کو حاصل کر رہی ہے۔ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک کی پارلیمنٹ میں کاشی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کاشی کی قدیم شکل کو محفوظ رکھتے ہوئے اسے ایک نئے روپ میں ملک اور دنیا کے سامنے پیش کیا جائے اور اسی کے مطابق کاشی میں حالیہ برسوں میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ کاشی کے لیے 55 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی تھی، جن میں سے 36 ہزار کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا ہے،اور باقی پروجیکٹ تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ اناپورنا مندر کی مورتی کو 100 سال پہلے یورپ پہنچا دیا گیا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں سے مورتی واپس آئی۔ اس سے پہلے کسی نے یہ کوشش نہیں کی تھی۔ ملک میں بھگوان رام اور کرشن کے بارے میں طرح طرح کے بیانات دیے ہیں اور یہ کوئی راز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغل بادشاہ اورنگزیب کے ذریعہ توڑے گئے بابا وشوناتھ مندر کو بحال کرنے کی کوشش سب سے پہلے اہلیابائی ہولکر نے کی تھی۔ کانگریس پارٹی نے کبھی ان کا احترام نہیں کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اہلیا بائی ہولکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کانگریس قائدین کا نام لئے بغیر وزیر اعلی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ کچھ لوگ گزشتہ تین چار دنوں سے جھوٹی تصاویر پھیلا کر عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے دور میں ان ورثوں کو فروغ نہیں دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande