جاپانی وزیر خارجہ نے دہلی میٹرو میں سفر کیا
نئی دہلی، 17 جنوری (ہ س)۔ جاپان کے وزیر خارجہ توشیمتسو موتیگی نے ہفتہ کو مرکزی سیکریٹریٹ سے پٹیل چوک تک دہلی میٹرو پر سفر کیا۔ ان کے ساتھ ہندوستان میں جاپان کے سفیر اونو کیچی بھی تھے۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے ہفتہ کو ایک بیان جاری
جاپانی وزیر خارجہ نے دہلی میٹرو میں سفر کیا


نئی دہلی، 17 جنوری (ہ س)۔ جاپان کے وزیر خارجہ توشیمتسو موتیگی نے ہفتہ کو مرکزی سیکریٹریٹ سے پٹیل چوک تک دہلی میٹرو پر سفر کیا۔ ان کے ساتھ ہندوستان میں جاپان کے سفیر اونو کیچی بھی تھے۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے ہفتہ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔

ریلیز کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ موتیگی توشیمیتسو کے ساتھ آنے والے وفد کو سنٹرل سیکرٹریٹ میں ڈی ایم آر سی کے سینئر عہدیداروں نے دہلی میٹرو پروجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس کے بعد وزیر خارجہ موتیگی توشیمیتسو اور وفد نے مرکزی سیکرٹریٹ سے پٹیل چوک اور پٹیل چوک سے واپس مرکزی سیکرٹریٹ تک کا سفر کیا۔اپنے دورے کے دوران، جاپانی وزیر خارجہ نے دہلی میٹرو کی تعمیر اور آپریشن کے مختلف پہلوو¿ں میں گہری دلچسپی ظاہر کی، جو ہندوستان-جاپان دوستی اور تعاون کی قابل فخر علامت ہے۔ جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جے آئی سی اے) نے فیز 1 سے دہلی میٹرو پروجیکٹ کو مالی مدد فراہم کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande