وزیر اعلیٰ نے تین آیوشمان آروگیہ مندروں اور ایک اٹل کینٹین کا افتتاح کیا
نئی دہلی، 17 جنوری (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ہفتہ کو شالیمار باغ اسمبلی حلقہ میں صحت اور عوامی فلاح کے کئی اہم پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ڈبلیو پی بلاک، وی پی بلاک اور حیدر پور میں واقع میٹرنٹی ہوم میں تین نئے آیوشمان آروگ
DL-CM-REKHA-AYUSHMAN-AROGYA-MANDIR-INAUGURATED


نئی دہلی، 17 جنوری (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ہفتہ کو شالیمار باغ اسمبلی حلقہ میں صحت اور عوامی فلاح کے کئی اہم پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ڈبلیو پی بلاک، وی پی بلاک اور حیدر پور میں واقع میٹرنٹی ہوم میں تین نئے آیوشمان آروگیہ مندروںکے ساتھ ساتھ ایک اٹل کینٹین کا افتتاح کیا۔ انہوں نے میناکشی مندر روڈ پر تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز بھی کیا۔

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم”ایکس “ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آیوشمان آروگیہ مندروں کے ذریعے، علاقے کے لوگوں کو اب اپنے گھروں کے قریب ہی مفت ڈاکٹروں کے مشورے،طبی جانچ سہولیات، ضروری ادویات، ٹیکہ کاری اور ابتدائی طبی امداد تک رسائی حاصل ہو گی۔ اس سے خاص طور پر بوڑھوں، خواتین اور بچوں کو خاصی راحت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ بادلی موڑ میں شروع کی گئی اٹل کینٹین صرف 5 روپے میں ضرورت مندوں کو گرم اور غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کرے گی۔ یہ پہل معاشی طور پر کمزور طبقات کے لیے خوراک کی دستیابی کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صحت، وقار اور بنیادی ڈھانچے-ان تین محاذوں پر شروع کی گئی یہ تین اسکیمیں شالیمار باغ اسمبلی حلقہ کی ہمہ گیر ترقی کو نئی رفتار دیں گے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ان منصوبوں سے نہ صرف شہریوں کا معیار زندگی بہتر ہو گا بلکہ علاقے میں صحت کی خدمات اور بنیادی ڈھانچے کو بھی تقویت ملے گی۔

مقامی لوگوں نے بھی وزیر اعلیٰ کے ان اقدامات کا خیرمقدم کیا اور اسے عوامی مفاد میں اٹھایا گیا ایک قابل ستائش قدم قرار دیا۔

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande