
نئی دہلی، 17 جنوری (ہ س)۔ دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر آتشی سے متعلق ویڈیو کے بارے میں عام آدمی پارٹی (آپ) کے دہلی ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے الزام لگایا کہ ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھیڑ چھاڑ دو طرح سے ہو سکتی ہے۔ سب سے پہلے، آواز میں لفظ ’گرو‘ جوڑ کر یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ آتشی نے گرو جی کی توہین کی ہے۔ دوسرا، شور -شرابے کے اوپر لفظ ’گرو‘ لکھ کر یہ وہم پیدا کرنا کہ آتشی نے ایسا کہا ہے۔ بھاردواج نے دعویٰ کیا کہ ویڈیو میں ایسا کوئی لفظ نہیں سنائی ہی نہیں دیتا، بلکہ اوپر لکھے گئے الفاظ ہی چھیڑ چھاڑ ہیں۔
آپ کے ریاستی دفتر میں ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں سوربھ بھاردواج نے کہا کہ دہلی حکومت کی فارنسک رپورٹ میں واضح طور پر یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ آیا آتشی نے ’گرو‘ کا لفظ کہا ہے۔ رپورٹ میں لفظ بہ لفظ بیان درج ہونا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ جب پنجاب حکومت نے تحقیقات کروائی ہے، تو دہلی اسمبلی کو پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویڈیو براہ راست کپل مشرا کے ایکس اکاو¿نٹ سے ڈاو¿ن لوڈ کرکے جانچ کے لئے بھیجا گیا تھا ، ایسے میں چین آف کسٹڈی کا سوال ہی نہیں اٹھتا ہے۔
بھاردواج نے کہا کہ بی جے پی کے کچھ رہنما تحقیقات پر سوال اٹھا رہے ہیں کہ آتشی کی آواز کا نمونہ نہیں لیا گیا تھا۔ تاہم، دہلی حکومت نے بھی آواز کا نمونہ نہیں لیا، تو پھر جانچ کیسے کی گئی؟ شکایت اسمبلی کی ویڈیو کے بارے میں نہیں تھی بلکہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کے بارے میں تھی۔ آتشی نے ایسا کوئی لفظ بولا ہی نہیںتوجانچ میں آئے گا کیسے ؟
قابل ذکر ہے کہ دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ سرمائی اجلاس کے دوران آتشی کے ویڈیو کی فارنسک جانچ کرانے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پنجاب حکومت نے ڈرامائی انداز میں تحقیقات مکمل کر لی، رپورٹ جاری کر دی اور ایف آئی آر درج کر دی ۔ گپتا نے کہا کہ اسمبلی کو موصول ہونے والی تفصیلی فارنسک رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ویڈیو اور آڈیو کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی ہے اور وہ بالکل اصل ہیں۔
گپتا نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت کی ایف ایس ایل رپورٹ کی جانچ سی بی آئی کرے گی۔ میڈیا کے سامنے رپورٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس میں لفظ ’گرو‘ پایا گیا ہے۔ حالانکہ، اس سے پہلے پنجاب پولیس کی فارنسک جانچ میں ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد