کتے کے کاٹنے سے بزرگ یا بچے کی موت ہوئی تو ریاستی حکومت پر جرمانہ: سپریم کورٹ
نئی دہلی، 13 جنوری (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اگر کتوں کے کاٹنے سے کسی بزرگ یا بچے کی موت ہوتی ہے تو کچھ نہ کرنے پر ریاستی حکومت کو جواب دہ ٹھہرایا جائے گا اور اس پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 20 جنوری کو ہوگی۔ سپری
کتے کے کاٹنے سے بزرگ یا بچے کی موت ہوئی تو ریاستی حکومت پر جرمانہ: سپریم کورٹ


نئی دہلی، 13 جنوری (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اگر کتوں کے کاٹنے سے کسی بزرگ یا بچے کی موت ہوتی ہے تو کچھ نہ کرنے پر ریاستی حکومت کو جواب دہ ٹھہرایا جائے گا اور اس پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 20 جنوری کو ہوگی۔

سپریم کورٹ نے آوارہ کتوں کو کھلے عام کھانا کھلانے والوں کے رویّے پر سوال اٹھاتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔ آوارہ کتوں سے متعلق معاملے کی سماعت کے دوران جسٹس وکرم ناتھ کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ کتوں کو کھلے میں کھانا کھلانے کی حمایت کرنے والوں کی بھی جواب دہی طے کی جانی چاہیے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر لوگوں کو کتوں کو کھانا ہی کھلانا ہے تو اپنے گھروں میں کھلائیں، انہیں اپنے گھر میں رکھیں۔ کتے سڑکوں پر کیوں گھومتے رہیں، گندگی پھیلاتے رہیں یا لوگوں کو کاٹتے رہیں؟ سپریم کورٹ نے سوال کیا کہ کیا سارے جذبات صرف کتوں کے لیے ہیں، انسانوں کے لیے نہیں؟

عدالت نے کہا کہ اگر 9 سال کی بچی کو آوارہ کتے مار ڈالیں تو اس کے لیے کس کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے؟ کیا کتوں کو کھلے میں کھانا کھلانے کی حمایت کرنے والی تنظیموں کو اس کے لیے ذمہ دار نہ مانا جائے؟

ہندوستان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande