مہاراشٹر میں دیہی بلدیاتی اداروں کے انتخابات کا شیڈول جاری ,5 فروری کو ووٹنگ
ممبئی، 13 جنوری (ہ س) مہاراشٹر میں دیہی بلدیاتی اداروں کے انتخابات کا شیڈول جاری کرتے ہوئے ریاستی الیکشن کمشنر دنیش واگھمارے نے کہا ہے کہ ریاست کی 12 ضلع پریشدوں اور ان کے دائرہ اختیار میں آنے والی 125 پنچایت سمیتیوں کے لیے ووٹنگ 5 فروری 2026 ک
ELECTION MAHA ZILLA EC


ممبئی، 13 جنوری (ہ س) مہاراشٹر میں دیہی بلدیاتی اداروں کے انتخابات کا شیڈول جاری کرتے ہوئے ریاستی الیکشن کمشنر دنیش واگھمارے نے کہا ہے کہ ریاست کی 12 ضلع پریشدوں اور ان کے دائرہ اختیار میں آنے والی 125 پنچایت سمیتیوں کے لیے ووٹنگ 5 فروری 2026 کو ہوگی، جبکہ ووٹوں کی گنتی 7 فروری 2026 کو انجام دی جائے گی۔ ان انتخابات کے ذریعے ضلع پریشد کی 731 اور پنچایت سمیتی کی 1,462 نشستوں پر نمائندوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

دنیش واگھمارے نے جنوبی ممبئی کے سہیا دری گیسٹ ہاؤس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس انتخابی عمل میں الیکشن کمیشن تمام مراحل شفاف اور منصفانہ طریقے سے مکمل کرے گا۔ اس موقع پر کمیشن کے سیکریٹری سریش کاکانی بھی موجود تھے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ رائے گڑھ، رتناگیری، سندھودُرگ، پونے، ستارہ، سانگلی، سولاپور، کولہاپور، چھترپتی سمبھاجی نگر، پربھنی، دھاراشیو اور لاتور کی ضلع پریشدوں کے ساتھ ان کے تحت آنے والی 125 پنچایت سمیتیوں کے انتخابات کرائے جا رہے ہیں۔ ان انتخابات کا نوٹیفکیشن 16 جنوری کو جاری کیا جائے گا، جس کی اشاعت متعلقہ ضلع کلکٹروں کے ذریعے کی جائے گی۔

ووٹنگ کا عمل 5 فروری 2026 کو صبح 7.30 بجے سے شام 5.30 بجے تک جاری رہے گا۔ انتخابی پروگرام کے اعلان کے ساتھ ہی متعلقہ علاقوں میں ضابطۂ اخلاق نافذ ہو چکا ہے۔ ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی انتخابات میں نامزدگی پرچے آف لائن موڈ میں قبول کیے جائیں گے۔ محفوظ نشستوں پر الیکشن لڑنے والے امیدواروں کے لیے ذات کا سرٹیفکیٹ اور کاسٹ ویلیڈیٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اگر کاسٹ ویلیڈیٹی سرٹیفکیٹ دستیاب نہ ہو تو امیدوار کو کاسٹ ویری فکیشن کمیٹی کو دی گئی درخواست کی تصدیق شدہ نقل یا دیگر ثبوت پیش کرنا ہوگا۔ مقررہ مدت میں کاسٹ ویلیڈیٹی سرٹیفکیٹ جمع نہ کرنے کی صورت میں امیدوار کا انتخاب ماضی کی تاریخ سے منسوخ مانا جائے گا۔

ریاستی الیکشن کمشنر کے مطابق ان انتخابات کے لیے ریاست بھر میں تقریباً 25 ہزار 482 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ ووٹنگ کے لیے بڑی تعداد میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں فراہم کی گئی ہیں، جن میں 51 ہزار 537 کنٹرول یونٹ اور 1 لاکھ 10 ہزار 329 بیلٹ یونٹ شامل ہیں

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande