جونپور، 6 ستمبر (ہ س)۔ کھیتاسرائے اور کھٹہن پولیس ٹیم کے مشترکہ پولیس تصادم میں ایک شاطر بین ضلعی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔شاہ گنج ایریا افسر اجیت سنگھ چوہان نے بتایا کہ جمعہ کی رات انسپکٹر انچارج کھٹہن چندن کمار رائے پولیس ٹیم کے ساتھ ہلما پور نہر کے پل پر مشکوک گاڑیوں کی جانچ کر رہے تھے جب گبھیرن سے بائک پر آنے والے ایک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ پولیس ٹیم نے موٹر سائیکل سوار کو روکنے کی کوشش کی۔ نوجوان کالاپور کی طرف بھاگنے لگے۔
انچارج انسپکٹر کھٹہن نے کنٹرول روم اور انسپکٹر انچارج کھیتاسرائے کو اطلاع دی اور اپنی گاڑی میں ان کا پیچھا کرنے لگے۔ اطلاع ملنے پر انچارج انسپکٹر راماشریہ رائے اور پولیس ٹیم نے ترساوا موڑ سے ایک بائک پر سوار شخص کو آتے دیکھا۔ موٹر سائیکل سوار کو روکنے کی کوشش کی گئی۔ پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کی نیت سے اس نے اپنے ہاتھ میں موجود پستول سے ایک راو¿نڈ فائر کر دیا۔
پولیس نے اپنے دفاع میں ملزم کو بائیں پیر میں گولی ماری۔ اس کا نام اور پتہ پوچھنے پر اس نے اپنا نام دیپک دوبے عرف رنکو پنڈت ولد مرحوم رام پرکاش ساکن دولت پور پلکیچھا، تھانہ کھٹہن، جونپور بتایا۔ ملزم سے ایک پستول، کارتوس اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ ملزم کے خلاف درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔ زخمی ملزم کو علاج کے لیے پی ایچ سی کھیتاسرائے بھیج دیا گیا۔ قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد