مغربی بردوان، 07 ستمبر (ہ س)۔
درگاپور کے نیو ٹاو¿ن شپ تھانے کے تحت امراوتی ویام کالونی میں اتوار کی صبح ایک نوجوان کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔ اس واقعہ سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ متوفی نوجوان کی شناخت بھیرو کھیترپال (23) کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بھیرو 3 ستمبر سے لاپتہ تھا، اتوار کی صبح اس کی لاش گھر کے قریب درخت کی شاخ سے لٹکتی ہوئی دیکھی گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی۔
اہل خانہ کا الزام ہے کہ بھیرو کا قتل کرکے لاش درخت پر لٹکا دی گئی۔ متوفی کی بہن سیما کھیترپال کا کہنا ہے کہ بھیرو کا ایک لڑکی سے عشق تھا۔ لیکن لڑکی کی شادی کسی اور کے ساتھ طے ہونے کے بعد تعلقات میں کشیدگی شروع ہوگئی۔ الزام ہے کہ لڑکی کے گھر والوں نے بھیرو کا قتل کیا۔
واقعہ کے بعد مشتعل ہجوم نے لڑکی کی بہن اور بہنوئی کے گھر میں توڑ پھوڑ کی۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ پولیس کو پہلے ہی اس سارے معاملے کی اطلاع دی گئی تھی لیکن اس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ