پریاگ راج میں میونسپل کارپوریشن کی گاڑی سے کچلنے سے ایک موٹر سائیکل سوار کی موت
پریاگ راج، 08 ستمبر (ہ س)۔ اترپردیش کے پریاگ راج ضلع کے خلد آباد تھانہ علاقے میں پیر کی صبح میونسپل کارپوریشن کی گاڑی کی زد میں آکر ایک موٹر سائیکل سوار کی موت ہوگئی۔ اطلاع پر پہنچی پولیس ٹیم نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور اس کی شناخت کی کوشش
Motorcyclist died, crushed by municipal corp vehicle in Prayagraj


پریاگ راج، 08 ستمبر (ہ س)۔ اترپردیش کے پریاگ راج ضلع کے خلد آباد تھانہ علاقے میں پیر کی صبح میونسپل کارپوریشن کی گاڑی کی زد میں آکر ایک موٹر سائیکل سوار کی موت ہوگئی۔ اطلاع پر پہنچی پولیس ٹیم نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور اس کی شناخت کی کوشش کر رہی ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (شہر) ابھیجیت کمار نے بتایا کہ پیر کی صبح خلد آباد پولیس اسٹیشن کو اطلاع ملی کہ نور اللہ روڈ پر میونسپل کارپوریشن کی کچرا گاڑی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار ایک شخص کی موت ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لینے کے بعد اس کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل کریلی کے رہائشی ابرار نامی شخص کے نام ہے۔ اس سلسلے میں کریلی پولیس سے رابطہ کیا جا رہا ہے اور تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ حادثے کے بعد ڈرائیور میونسپل کارپوریشن کی گاڑی کو پیچھے چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ میونسپل کارپوریشن کی گاڑی کو ضبط کرکے تھانے بھجوایا جائے گا۔ متوفی کی شناخت ہوتے ہی مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande