چرلہ پلی میں منشیات کی تیاری کے معاملہ میں گرفتار دو مشتبہ افراد ممبئی منتقل
حیدرآباد، 7 ۔ ستمبر (ہ س)۔ تلنگانہ کے چرلہ پلی میں گزشتہ روز منشیات کی تیاری کے معاملہ میں گرفتار دو مشتبہ افراد کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد ممبئی منتقل کر دیاگیا۔وسئی ورار پولیس کے مطابق گرفتار شدگان، واگ دیوی لیبارٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے مالک سرین
چرلہ پلی میں منشیات کی تیاری کے معاملہ میں گرفتار دو مشتبہ افراد ممبئی منتقل


حیدرآباد، 7 ۔ ستمبر (ہ س)۔ تلنگانہ کے چرلہ پلی میں گزشتہ روز منشیات کی تیاری کے معاملہ میں گرفتار دو مشتبہ افراد کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد ممبئی منتقل کر دیاگیا۔وسئی ورار پولیس کے مطابق گرفتار شدگان، واگ دیوی لیبارٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے مالک سرینواس وجے وولیٹی اور کیمیکل اینالسٹ تاناجی کو پیر کو ممبئی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔پولیس ان کی حراست حاصل کر کے کیس کی مزید تحقیقات کرے گی۔ پولیس نے بتایا کہ اب تک کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ دونوں گزشتہ ایک سال سے مخصوص گروہ کو میفڈرون منشیات فراہم کر رہے تھے۔پولیس نے ان کے پاس سے بڑے پیمانہ پرمنشیات ضبط کیں۔اس معاملہ میں اب تک 12افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ مواد کی مقدار سے لگ بھگ 12,000 کروڑ روپے کی منشیات تیار کی جا سکتی تھیں۔

مجموعی طور پر ضبط شدہ سامان میں 5.968 کلوگرام ایم ڈی،27 موبائل فون، گاڑیاں اوردیگر اشیاشامل ہیں۔8 اگست کو عہدیداروں نے پہلے ایک بنگلہ دیشی شہری فاطمہ مراد شیخ المعروف مولا (23)، ساکن میرا روڈ پوروا، کو کشمیرا بس اسٹاپ کے قریب منشیات کے ساتھ گرفتار کیاتھا۔

بعد ازاں تحقیقات کے دوران9 دیگر ملزمین بھی گرفتار کیے گئے، جن سے جملہ178 گرام ایم ڈی،23.97 لاکھ روپے نقد اور قیمتی سامان برآمد ہوا۔تفتیش کے دوران ملزمین نے اعتراف کیا کہ یہ منشیات تلنگانہ سے فراہم کی جا رہی تھیں۔ اندازہ ہے کہ ممبئی میں سالوں کے دوران سینکڑوں کلوگرام میفڈرون منشیات تیار اور مارکٹ میں سپلائی کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande