فیروز آباد، 8 ستمبر (ہ س)۔ تھانہ سرسا گنج پولیس ٹیم نے دیر شب 15ہزار روپے کے ایک انعامی گینگسٹر ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ پیرمیں گولی لگنے سے زخمی ہونے والے گینگسٹر کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تریگن بسین نے بتایا کہ سرسا گنج پولیس اسٹیشن کے انچارج ویبھو کمار سنگھ اتوار کی دیر رات پولیس ٹیم کے ساتھ علاقے میں گشت پر تھے، جب رادھے موڑ دھرمئی چوراہے پر چیکنگ کے دوران پولیس نے دھرمئی کی طرف سے آنے والی ایک بغیر نمبر والی موٹر سائیکل کو روکا، موٹر سائیکل سوار نے پولیس ٹیم پرجان سے مارنے کی نیت سے گولی چلا دی۔
پولیس کی جانب سے اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ سے ملزم ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت لکھن ولد مہندر گہار ساکن گہار کالونی تھانہ سرسا گنج کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک 315 بور پستول مع ایک زندہ کارتوس اور 315 بور کے دو خالی کارتوس، ایک موٹر سائیکل، لوٹ کے5200 روپے اور تین مسروقہ موبائل فون برآمد کر لیے گئے ہیں۔
اے ایس پی نے بتایا کہ زخمی ملزم کو علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کے سر پر 15 ہزار روپے کا انعام ہے۔ اس کے خلاف تقریباً 20 مقدمات درج ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد