پولیس نے 559 لیٹر غیر ملکی شراب کے ساتھ تین بدمعاشوں کو کیا گرفتار
کٹیہار، 06 ستمبر (ہ س)۔ بہار کے کٹیہار ضلع کے پران پور تھانہ پولیس نے غیر قانونی شراب کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی ہے۔ پولیس نےایک بولیرو پک اپ اور بائک کے ساتھ 559.200 لیٹر غیر ملکی شراب، ایک دیسی ساختہ پستول، دو زندہ کارتوس اور 7 موبائل برآمد کئے
پولیس نے 559 لیٹر غیر ملکی شراب کے ساتھ تین بدمعاشوں کو کیا گرفتار


کٹیہار، 06 ستمبر (ہ س)۔ بہار کے کٹیہار ضلع کے پران پور تھانہ پولیس نے غیر قانونی شراب کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی ہے۔ پولیس نےایک بولیرو پک اپ اور بائک کے ساتھ 559.200 لیٹر غیر ملکی شراب، ایک دیسی ساختہ پستول، دو زندہ کارتوس اور 7 موبائل برآمد کئے ہیں۔ گرفتار اسمگلروں کے نام توتن کمار سنگھ عرف رام سنگھ، ابھیجیت کمار اور راہل کمار ساؤ ہیں۔ یہ تمام کٹیہار ضلع کے رہنے والے ہیں۔ پران پورتھانہ نے بتایا کہ انہیں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک بولیرو پک اپ بنگال سے شراب کی ایک بڑی کھیپ پران پور تھانہ علاقہ کی طرف لارہی ہے۔ اس کے بعد پولیس نے بیلا گاچھی این ایچ ۔31کے قریب گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی۔ تفتیش کے دوران پانچ افراد بولیرو پک اپ اور دو موٹر سائیکلوں پر آئے۔ پولیس نے انہیں چیک کیا تو پک اپ سے کثیر مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد ہوئی۔

اس معاملے میں پران پورتھانہ میں مقدمہ نمبر 198/25 درج کیا گیا ہے۔ پولیس مزید کارروائی میں مصروف ہے اور گرفتار اسمگلروں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولیس نے ایک بولیرو پک اپ، دو موٹر سائیکلیں، 559.200 لیٹر غیر ملکی شراب، ایک دیسی پستول، دو زندہ کارتوس اور 7 موبائل فون برآمد کر لیے۔ گرفتار اسمگلروں میں ٹن ٹن کمار سنگھ عرف رام سنگھ (29سال) ولد وریندرسنگھ گاؤں اداماریکھا ، تھانہ مفصل ضلع کٹیہار ، ابھیجیت کمار (30سال) ولد پرمود کمار یادو گاؤں مرزا پور ، تھانہ منیہاری ضلع کٹیہار اور راہل کمار ساؤ(30سال) ولد وریندر ساؤ گاؤں مہیش پور تھانہ منیہاری ضلع کٹیہار شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande