عید میلاد النبیؐ کے جلوس میں سیو غزہ، سیو فلسطین کا اسٹیکرز لگا کر نکلے، پولیس نے تفتیش شروع کی
عید میلاد النبیؐ کے جلوس میں سیو غزہ، سیو فلسطین کا اسٹیکرز لگا کر نکلے، پولیس نے تفتیش شروع کی راج گڑھ، 5 ستمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے راج گڑھ ضلع کے بیاورا شہر میں جمعہ کو عید میلاد النبی کے موقع پر نکالے گئے جلوس میں مسلم نوجوان اور بچے سینے پر سی
عید میلاد النبیؐ پر جلوس نکالا گیا


عید میلاد النبیؐ کے جلوس میں سیو غزہ، سیو فلسطین کا اسٹیکرز لگا کر نکلے، پولیس نے تفتیش شروع کی

راج گڑھ، 5 ستمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے راج گڑھ ضلع کے بیاورا شہر میں جمعہ کو عید میلاد النبی کے موقع پر نکالے گئے جلوس میں مسلم نوجوان اور بچے سینے پر سیو فلسطین، سیو غزہ، سیو ہیومینٹی کے اسٹیکرز پہنے نظر آئے، حالانکہ جلوس میں موجود پولیس اہلکاروں نے اسٹیکرز کو ہٹوا دیا۔

اس موقع پر ایس ڈی او پی پرکاش شرما نے مسلمانوں کو سمجھایا کہ اس طرح کے اسٹیکرز لگانے سے ماحول خراب ہوسکتا ہے۔ اس سے ہندو تنظیم کے لوگ برہم ہوگئے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج اور وائرل ویڈیوز کو دیکھ کر ان لوگوں کی شناخت کر رہی ہے جنہوں نے اسٹیکر تقسیم کیے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی جانچ کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس سے قبل گزشتہ سال بھی ضلع کے نرسنگھ گڑھ میں ایک جلوس کے دوران ایک نابالغ فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے پایا گیا تھا، جسے پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔ اے ایس پی کے ایل بنجارے کا کہنا ہے کہ معاملے میں قصورواروں کے خلاف کارروائی کی ہدایات دی گئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande