نئی دہلی، 05 ستمبر (ہ س)۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ذریعہ تربیت یافتہ 1,000 سے زیادہ ’مائی انڈیا‘ ڈیزاسٹر دوست سیلاب سے متاثرہ پنجاب اور ہماچل پردیش میں امدادی کاموں کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔یہ فیصلہ نوجوانوں کے امور، کھیل، محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے جمعہ کو نئی دہلی میں ’مائی انڈیا‘ ہیڈکوارٹر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں لیا۔ یہ نوجوان رضاکار ضروری سامان اور خدمات ان دور دراز دیہاتوں تک پہنچائیں گے جہاں سیلاب نے رسائی کو مشکل بنا دیا ہے۔
ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ مائی اانڈیا‘ نے قوم کی تعمیر کے لیے نوجوانوں کو متحد کرنے میں بڑا رول ادا کیا ہے۔ ان رضاکاروں کی مدد سے متاثرہ علاقوں میں امداد بروقت پہنچ جائے گی۔ انہوں نے دایت دی کہ ’مائی انڈیا‘ کے رضاکار، ضلع یوتھ افسران اور ضلع مجسٹریٹس کے ساتھ مل کر متاثرہ لوگوں کو جلد مدد فراہم کریں۔’مائی انڈیا‘ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نوجوانوں کو ملک کی خدمت کرنے کی ترغیب دے رہا ہے۔ ڈیزاسٹر فرینڈز کی تعیناتی سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں تیزی آئے گی اور لوگوں کو فوری مدد ملے گی۔
قابل ذکر ہے کہ ’مائی انڈیا‘ جو 2023 میں شروع کیا گیا، ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو رضاکارانہ، تجرباتی سیکھنے اور قیادت کے مواقع کے ذریعے نوجوانوں کو جوڑتا ہے۔ اس پلیٹ فارم پر 1.7 کروڑ سے زیادہ نوجوان رجسٹرڈ ہیں، جو روڈ سیفٹی، ووٹر بیداری، ماحولیاتی تحفظ اور قوم کی تعمیر کی مہموں میں حصہ لے رہے ہیں۔میٹنگ میں وزارت کے سینئر افسران اور ’مائی انڈیا‘ کے نمائندے موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan