بھارت ،روس کے چین کے ساتھ جانے والے ٹرمپ کے بیان پروزارت خارجہ کا رد عمل سے انکار
نئی دہلی، 5 ستمبر (ہ س)۔ وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرنے سے انکار کر دیا ہے کہ بھارت اور روس چین کے ساتھ چلے گئے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کے پاس اس معاملے پر تبصرہ کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ وزارت خار
بھارت ،روس کے چین کے ساتھ جانے والے ٹرمپ کے بیان پروزارت خارجہ کا رد عمل سے انکار


نئی دہلی، 5 ستمبر (ہ س)۔

وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرنے سے انکار کر دیا ہے کہ بھارت اور روس چین کے ساتھ چلے گئے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کے پاس اس معاملے پر تبصرہ کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعہ کو ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کئی مسائل پر ہندوستان کی رائے کا اظہار کیا۔ امریکی صدر کے مشیر پیٹر ناوارو کے حالیہ بھارت مخالف اور نسل پرستانہ بیانات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کے غلط اور گمراہ کن بیانات دیکھے ہیں اور انہیں دوٹوک الفاظ میں مسترد کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہم نے ہندوستان اور روس کو سب سے گہرے، تاریک ترین چین کے ہاتھوں کھو دیا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے طنزیہ انداز میں تینوں ممالک کے خوشحال مستقبل کی خواہش کی۔

اس کے ساتھ ہی ترجمان نے کواڈ سمٹ پر بھی ردعمل کا اظہار کیا۔ کواڈ ہندوستان، آسٹریلیا، جاپان اور امریکہ کا اتحاد ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کواڈ کئی شعبوں میں مشترکہ مفادات پر بات چیت کے لیے ایک قابل قدر پلیٹ فارم ہے۔ رہنماو¿ں کے سربراہی اجلاس کا تعین چار شراکت داروں کے درمیان سفارتی مشاورت کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande