جامعہ ہمدرد اور ٹوئیٹ کے اشتراک سے لیڈ ر شپ 2025 – خواتین این جی اوز کانکلیو
نئی دہلی،04ستمبر (ہ س )۔ دی ویمن ایجوکیشن اینڈ ایمپاورمنٹ ٹرسٹ اور جامعہ ہمدرد کے اشتراک سے لیڈر شپ 2025 – نیشنل وومن این جی او کانکلیو کا انعقاد 8 اور 9 اکتوبر 2025 کو جامعہ ہمدرد کیمپس، نئی دہلی میں ہوگا۔ اس اجتماع کا مقصد خواتین کی قیادت کو اجاگ
جامعہ ہمدرد اور ٹوئیٹ کے اشتراک سے “لیڈ ہَر شپ 2025” – خواتین این جی اوز کانکلیو


نئی دہلی،04ستمبر (ہ س )۔

دی ویمن ایجوکیشن اینڈ ایمپاورمنٹ ٹرسٹ اور جامعہ ہمدرد کے اشتراک سے لیڈر شپ 2025 – نیشنل وومن این جی او کانکلیو کا انعقاد 8 اور 9 اکتوبر 2025 کو جامعہ ہمدرد کیمپس، نئی دہلی میں ہوگا۔ اس اجتماع کا مقصد خواتین کی قیادت کو اجاگر کرنا، سماجی تبدیلی کے لیے اجتماعی کوششوں کو مہمیز دینا اور خواتین کی سربراہی میں چلنے والی تنظیموں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔

اس کانکلیو کا لوگو وائس چانسلر آفس میں ایک پروقار تقریب کے دوران جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر افشار عالم نے جاری کیا۔اس موقع پر دی ویمن ایجوکیشن اینڈ امپاورمنٹ ٹرسٹ کی چیئرپرسن رحمت النسائ ، پروفیسر ریشما نسرین چیئرپرسن، سینٹر فار ٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، جامعہ ہمدرد، پروفیسر سعیدن النسائ (ڈائریکٹر، سینٹر فار ٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، جامعہ ہمدرد) اور ٹوئیٹ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر شارناس متھو ٹی بھی موجودتھیں۔لیڈ ر شپ 2025 خواتین این جی اوز اور تنظیموں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرے گا جہاں وہ اپنے تجربات کا تبادلہ کریں گی، نیٹ ورکنگ کے ذریعے نئے مواقع تلاش کریں گی اور مختلف ورکشاپس و سیشنز کے ذریعے اپنی قیادت کو مزید موثر بنائیں گی۔ دو روزہ اجلاس میں ملک بھر سے سماجی کارکنان، ڈیولپمنٹ پروفیشنلز اور چینج میکرز شرکت کریں گے۔پروگرام میں ماہرین کے پینل مباحثے، کلیدی خطابات، انٹرایکٹو ورک شاپس اور نیٹ ورکنگ سیشنز شامل ہوں گے جن کا مقصد خواتین کی قیادت کو مستحکم بنانا اور این جی او سیکٹر میں مثبت تبدیلی کو فروغ دینا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande